Israeli new Government starts bombing Gaza again

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
یکطرفہ ؟ تمہیں ظالم اور مظلوم میں فرق نظر نہیں آتا ؟​
فلسطینی مظلوم ہیں تو اسرائیل کیخلاف راکٹ، غباروں اور دیگر طریقوں سے حملے کب بند کر رہے ہیں
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)

فلسطینی مظلوم ہیں تو ؟ کیا تم آنکھوں سے اندھے ، کانوں سے بہرے اور عقل سے پیدل ہو؟ تمہیں تو شرم آنی چاھیے اس قسم کی باتوں کے چسکے لے کر کرنے پر ۔ اگر تمہارے کھیتوں پر راتوں رات ٹریلر کھڑا ہو جائے ، تمہارے آباو اجداد کی زمین سے تمہیں راتوں رات بے دخل کردیا جائے ، اگر تمہارے باپ کو ھلاک، تمہاری ماں کو قید اور تمہارے بچوں کی خوراک چھین لی جائے اور تمہیں چاروں طرف سے محاصرے میں لے لیا جائے پھر تم اس طرح احمقوں کی طرح اچھل اچھل کر اپنی حماقت کو مذید نمایاں نہ کروگے ۔ کچھ تمہیں تاریخ سے بھی دلچسپی ہے یا پھر اس نالائقوں کے فورم پر چٹکلے بازی ہی جانتے ہو ؟​
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ پولیس سے اجازت لے کر ہر سال مارچ کرتے ہیں۔ مارچ کا روٹ پولیس طے کرتی ہے تاکہ تصادم نہ ہو۔ کچھ نیا نہیں۔
جنابِ والا، عرض ہی یہی ہے کہ کس نے اجازت دی اس روٹ پر جلوس نکالنے کی، جو کہ اقوامِ متحدّہ کے مطابق ہی متنازع ہے؟ مشرقی یروشلم اسرائیل کا حصّہ نہیں ہے، تو اسرائیلی پولیس اور سیکیورٹی ادارے کیسے وہاں کا روٹ دے سکتے ہیں؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
فلسطینی مظلوم ہیں تو اسرائیل کیخلاف راکٹ، غباروں اور دیگر طریقوں سے حملے کب بند کر رہے ہیں
جب اسرائیل اپنی غاصبیت اور عصبیت چھوڑ کر اپنے ۱۹۶۷ سے پہلے والی زمین پر آباد ہوجائے گا اور فلسطینیوں کو ان کی زمین واپس کردی جائے گی
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یا پھر اس نالائقوں کے فورم پر چٹکلے بازی ہی جانتے ہو ؟​
حضور، میری اس فورم پر موجودگی کو دوسرے ممبران کی لیاقت پر حاوی نہ کیجیئے۔
یہ نہ انصافی ہوگی جج صاحب۔
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
حضور، میری اس فورم پر موجودگی کو دوسرے ممبران کی لیاقت پر حاوی نہ کیجیئے۔
یہ نہ انصافی ہوگی جج صاحب۔
I am sorry but I am really disappointed. There are only few who make any sense. The rest of the members including admin seem too far ahead of their time. There are couple of members who are good at repeating the nonsensical stuff over and over again . Their is no conducive environment for the thoughts to be groomed here.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
I am sorry but I am really disappointed. There are only few who make any sense. The rest of the members including admin seem too far ahead of their time. There are couple of members who are good at repeating the nonsensical stuff over and over again . Their is no conducive environment for the thoughts to be groomed here.
جناب اس فورم پر اب کوئی داخلے کے لیئے تحریری امتحان اور انٹرویو تو رکھا نہیں گیا۔ لہٰذا مجھ جیسے افراد زیادہ دیکھنے کو ملیں گے جو کہ ہمای قوم کی اکثریت کی عکّاسی کرتے نظر آئیں گے۔ ایڈمن کی بھرتی کے لیئے میرا خیال ہے کہ ایسے ہی خواص کے حال افراد کو چنا جاتا ہے جو فورم کی کمائی اور اپنی تنخواہ کے لیئے بے ضرر، بلکہ سود مند ثابت ہوں۔ انکا کام سمجھیئے تو سونے اور چاندی کا ہے۔ یہ چپ کر کے سوئے رہتے ہیں اور ان کے پیچھے سائٹ پر جتنے کلک پڑتے ہیں اس سے ان کی چاندی ہی چاندی ہے۔

لیکن حضرت یہاں کچھ لوگ آپ کی طرح بھی موجود ہیں۔ بھئی ہمیں تو لگتا ہے کہ انشاء جی نے شائد اسی فورم کے لیئے کہا تھا کہ

ان میں کنکر پتھر بھی ہیں، ان میں ہیرے موتی بھی۔

آپ کوشش کر کے مجھ جیسے دمدار ستاروں پر توجّہ مرکوز نہ رکھا کیجیئے، جو کہ کسی بھی محور کی بجائے افق پر جدھر منہہ اٹھتا ہے وہیں اپنی دم سمیت لہراتے نظر آتے ہیں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
فلسطینی مظلوم ہیں تو ؟ کیا تم آنکھوں سے اندھے ، کانوں سے بہرے اور عقل سے پیدل ہو؟ تمہیں تو شرم آنی چاھیے اس قسم کی باتوں کے چسکے لے کر کرنے پر ۔ اگر تمہارے کھیتوں پر راتوں رات ٹریلر کھڑا ہو جائے ، تمہارے آباو اجداد کی زمین سے تمہیں راتوں رات بے دخل کردیا جائے ، اگر تمہارے باپ کو ھلاک، تمہاری ماں کو قید اور تمہارے بچوں کی خوراک چھین لی جائے اور تمہیں چاروں طرف سے محاصرے میں لے لیا جائے پھر تم اس طرح احمقوں کی طرح اچھل اچھل کر اپنی حماقت کو مذید نمایاں نہ کروگے ۔ کچھ تمہیں تاریخ سے بھی دلچسپی ہے یا پھر اس نالائقوں کے فورم پر چٹکلے بازی ہی جانتے ہو ؟​
اسرائیلی قبضہ کی حمایت نہیں کر رہا ساتھ ہی فلسطینی دہشت گردی کی بھی حمایت نہیں کر رہا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
جنابِ والا، عرض ہی یہی ہے کہ کس نے اجازت دی اس روٹ پر جلوس نکالنے کی، جو کہ اقوامِ متحدّہ کے مطابق ہی متنازع ہے؟ مشرقی یروشلم اسرائیل کا حصّہ نہیں ہے، تو اسرائیلی پولیس اور سیکیورٹی ادارے کیسے وہاں کا روٹ دے سکتے ہیں؟
یہ علاقہ ۱۹۶۷ کی جنگ سے اسرائیل کے قبضہ میں ہے۔ اب کیا اقوام متحدہ کو خوش کرنے کیلئے اس علاقہ میں یہودیوں کا داخلہ بند کر دے؟
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
جب اسرائیل اپنی غاصبیت اور عصبیت چھوڑ کر اپنے ۱۹۶۷ سے پہلے والی زمین پر آباد ہوجائے گا اور فلسطینیوں کو ان کی زمین واپس کردی جائے گی
غزہ کی پٹی ۲۰۰۵ میں یہودیوں سے خالی کروا دی گئی تھی۔ اس کا کیا فائدہ ہوا؟ وہاں حماس نے قبضہ کر کے اسرائیل پر راکٹوں سے بمباری شروع کر دی تھی
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
یہ علاقہ ۱۹۶۷ کی جنگ سے اسرائیل کے قبضہ میں ہے۔ اب کیا اقوام متحدہ کو خوش کرنے کیلئے اس علاقہ میں یہودیوں کا داخلہ بند کر دے؟
اب اسی دلیل کا انھی سیاق و سباق کے ساتھ دوسری طرف بھی اطلاق فرمائیں۔ پھر کیا غلط ہے کہ اگر جنگ پر ہی کام چلانا ہے تو آتشی غبّاروں پر اعتراض کیوں؟ جبکہ دوسری جانب اقوام متحدّہ کی بھی نہیں سنی جاتی؟ انسانیت کی باتیں انسانوں سے کی جاتی ہیں۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
غزہ کی پٹی ۲۰۰۵ میں یہودیوں سے خالی کروا دی گئی تھی۔ اس کا کیا فائدہ ہوا؟ وہاں حماس نے قبضہ کر کے اسرائیل پر راکٹوں سے بمباری شروع کر دی تھی
تو بس جیسے انھوں نے غزہ کی پٹّی خالی کردی، ویسے ہی باقی علاقے بھی خالی کر دیں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
اب اسی دلیل کا انھی سیاق و سباق کے ساتھ دوسری طرف بھی اطلاق فرمائیں۔ پھر کیا غلط ہے کہ اگر جنگ پر ہی کام چلانا ہے تو آتشی غبّاروں پر اعتراض کیوں؟ جبکہ دوسری جانب اقوام متحدّہ کی بھی نہیں سنی جاتی؟ انسانیت کی باتیں انسانوں سے کی جاتی ہیں۔
جنگ کو ختم ہوئے ۵۰ سال ہو چکے ہیں۔ اب اگر روزانہ جنگ جاری رکھنی ہے تو اسرائیل کی جانب سے جوابی کاروائی پر رونا دھونا کیوں؟
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
تو بس جیسے انھوں نے غزہ کی پٹّی خالی کردی، ویسے ہی باقی علاقے بھی خالی کر دیں۔
ہاں تاکہ وہاں سے بھی حماس کے جانباز راکٹ، غباروں اور دیگر ہتھیاروں سے اسرائیل پر حملے کریں۔ غزہ کے انخلا سے اسرائیل کو کافی سبق حاصل ہو گیا ہے
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اسرائیلی قبضہ کی حمایت نہیں کر رہا ساتھ ہی فلسطینی دہشت گردی کی بھی حمایت نہیں کر رہا

آنکھوں دیکھے کوئ مکھی نہیں نگل سکتا۔ تمہاری مثال مختلف ہے ، تم آنکھیں بند کرکے پورے کا پورا ھاتھی نگل جاتے ہو ۔ فلسطینیوں کا حق مزاحمت کسی بھی قسم کی مضحکہ خیز نام نہاد دھشت گردی قرار دے کر دبایا نہیں جاسکتا۔ اسرائیل دنیا میں ایک مظلوم ریاست کی اوڑھ میں ریاستی دھشت گردی کی سب سے بدنما مثال ہے ۔ وقت کے پہیے کو دوبارہ بدلتے دیر نہیں لگتی ۔ ویسے تمہاری خالہ اسرائیل میں قبضہ کرکے بیٹھیں ہیں جو تمہیں بھانجے والا بخار چڑھا ہوا ہے ؟ یا پھر یہ یہ بھی حضوری حکم ہے جس کی تعمیل کی جارہی ہے ؟
 
فلسطینیوں کیساتھ اسرائیل نے ظلم کیا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ لیکن اس سے زیادہ ظلم فلسطینی لیڈرشپ نے خود فلسطینیوں کیساتھ کیا ہے۔
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
فلسطینیوں کیساتھ اسرائیل نے ظلم کیا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ لیکن اس سے زیادہ ظلم فلسطینی لیڈرشپ نے خود فلسطینیوں کیساتھ کیا ہے۔

تو تم فلسطینی لیڈر بن جاؤ ۔ ویسے پوچھنے کا تو نہیں لیکن کیا یہ قیادت کا المیہ اور اس کی نااھلی اور قوم کی اس پر مایوسی صرف فلسطین تک ہی محدود ہے ؟ آج تمام عالم اسلام میں یہ قحط الرجال جاری ہے ۔​