امتیاز عالم ڈاکٹر شہباز گِل سے معید پیرزادہ کے شو میں بے عزتی کروانے کے بعد دُکھی ہوگئے۔۔ شہباز گل سے بے عزت ہونے کے بعد امتیازعالم شو چھوڑ کر سوشل میڈیا پر آگئے اور اپنے دل کی بھڑاس ان الفاظ میں نکالی
"دُکھ صرف ایڑوائزر کی بدزبانی کا نہیں، اُس تمام مغلظ کلچر کا ہے جو نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور فسطائیت کو فروغ دے رہا ہے اور کوئ ناقد اور اختلاف کرنے والا ان کی بدمعاشی سے محفوظ نہیں۔ یہ اس جماعت اور اس کی سیاسی نسل کیلئے بھی زہرِ قاتل ہے۔ لیکن ھم فسطائیت سے ڑر نے والے نہیں"-
ایک سوشل میڈیا صارف نے شہبازگل کے ہاتھوں امتیازعالم کی بے عزتی کا کلپ شئیر کیا تو امتیازعالم اس پر بھی برس پڑے اور کہا کہ اپنی زبان دیکھیں،ماں،بہن اور بیٹی کی گالیوں پہ غور کریں۔یہئ آپکے ماں باپ، تعلیم اور تہزیب نے سکھایا ہے!یہی پی ٹی آئی کا کلچر ہے اور آپکی گالیوں سے شرمندہ نیا پاکستان؟آپکو معلوم نہیں کہ آپ عدم برداشت اور فسطائیت بڑھا کر اپنے آپکو ، پی ٹی آئی کو،وطن عزیز کو اور سیاسی نظام کو تباہ کررہے ہیں
ایک اور ٹویٹ میں امتیازعالم نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارٹون تو ایک مزاح تھا اور میڈیا اور آزادی اظہار کا حصہ ہے۔۔ اسے نہ میں نے بنایا ہے اور نہ ہی میں نے پہلے ٹویٹ کیا ہے۔ یہ ایک کارٹون ویب سائٹ پر تھا جسے میں نے ٹویٹ کیا