Immediately see your doctor if you see these Vertical Black Lines on your nails

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
59c94e801746b.jpg




اگر تو آپ کے انگوٹھے میں کبھی بھی اوپر موجود تصویر جیسا نشان یا لکیر ابھرے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔



درحقیقت یہ جلد کے جان لیوا کینسر کی ایک ایسی علامت ہوسکتی ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہوتا ہے۔


ناخنوں کی تراش خراش کی ماہر ایک خاتون جین اسکینر نے یہ تصویر فیس بک پر پوسٹ کی تھی جو ان کی صارف کے ناخن کی تھی۔


مزید پڑھیں : ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں


جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں ایک سیاہ یا گہرے رنگ کی لکیر ناخن کے درمیان موجود ہے، تاہم جس خاتون کے ہاتھ میں یہ لکیر موجود تھی وہ اسے عام سا نشان سمجھتی تھی۔


جین اسکینر نے اس خاتون پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ جلد کے کینسر کی خطرناک ترن قسم کی علامت ہوسکتی ہے۔


بعد ازاں طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ اس صارف کو واقعی جلد کا کینسر تھا جو کہ لمفی نوڈز تک پھیل گیا تھا۔



طبی ماہرین کے مطابق ناخن پر گہری لکیریں عام طور پر کسی جلدی کینسر کی قسم کی علامت ہوسکتی ہیں۔


اس مریضہ کو دیگر افراد نے کہا تھا کہ یہ لکیر کیلشیئم کی کمی یا کسی چوٹ کا نشان ہوسکتی ہے مگر جین اسکینر کی بدولت کینسر کی تشخیص ہوئی اور اب ان کا علاج ہورہا ہے۔


دنیا بھر میں ہر سال جلد کے کینسر کے لاکھوں مریض سامنے آتے ہیں جس کی مختلف علامات ہوتی ہیں۔


تاہم طبی ماہرین کے مطابق ناخن کی سطح میں تبدیلیاں بھی اس کے خطرے کو ظاہر کرتی ہیں۔

سورس
 

Londoner/Lahori

Minister (2k+ posts)
this is true, a friend of mine recently had a treatment for blood cancer (early stage), he developed black circles in the middle of his nails.
I have seen it, as his condition is improving, now those dark circles are becoming lighter.
 

HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
The vertical black lines on your nails give you an indication of skin cancer which is really dangerous for human life. There are few charity hospital which provides free cancer treatments to all the segments of society as cancer treatment and kidney treatment are the most expensive treatment which a common man cannot afford.
 

Back
Top