How Raymond Davis was pardoned & released. Shameful role of General Pasha in entire episode

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


ميں امريکہ اور دہشت گرد طالبان کو ايک ہی پلڑے ميں ڈالنے کے حوالے سے آپ کی منطق سمجھنے سے قاصر ہوں۔ اگر آپ کا اشارہ امريکی اور نيٹو افواج کی فوجی کاروائ کے نتيجے ميں نادانستہ طور پر ہلاک ہونے والے بے گناہ شہريوں کی جانب ہے تو اس ضمن ميں آپ کو يہ حقيقت تسليم کرنا پڑے گی کہ کسی بھی فوجی تنازعے ميں بے گناہ شہريوں کی ہلاکت ايک تلخ حقيقت ہے۔ يہ بھی ياد رہے کہ ان فوجی کاروائيوں کے دوران خود امريکی اور نيٹو کے کئ فوجی
"فرينڈلی فائر" کے واقعات کے نتيجے ميں بھی ہلاک ہو چکے ہيں۔ طالبان اور ان سے منسلک القائدہ اور دوسری جانب عالمی اتحادی فوجيوں کی کاروائيوں ميں سب سے واضح فرق يہ ہے کہ طالبان اور القائدہ کے دہشت گرد دانستہ بے گناہ شہريوں کو ٹارگٹ کرتے ہيں جبکہ اس کے مقابلے ميں امريکہ اور اس کے اتحادی ان قواعد وضوابط کے پابند ہوتے ہیں جس سے اس طرح کے واقعات ميں ہر ممکن کمی مقصود ہوتی ہے۔

کسی بھی تنازعے کے ميرٹ اور اس کے اسباب کو سمجھنے کے لیے ان واقعات کا غير جانب دارانہ تجزيہ کرنا چاہيے جو بالاخر ايک فوجی کاروائ کی صورت اختيار کر جاتا ہے۔ اس تناظر ميں امريکہ پر ان تنازعات کو شروع کرنے کا الزام نہيں لگايا جا سکتا۔

جيسا کہ ميں نے پہلے بھی يہ لکھا تھا کہ تاريخ کے کسی بھی فوجی تنازعے کی طرح دہشت گردوں کے خلاف کاروائ کے نتيجے ميں بھی بے گناہ انسانوں کی ہلاکت ايک تلخ حقيقت ہے ليکن آپ کو يہ سوال بھی کرنا چاہیے کہ کون سا فريق دانستہ بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ يہ وہي لوگ ہيں جو اس تنازعے کو شروع کرنے کا موجب بنے تھے اور جنھوں نے مذاکرات، قراردادوں اور پرامن طريقوں سے کی جانے والی ہر کوشش اور دہشت گردی کی وبا کو روکنے کے لیے کيے جانے والے تمام مطالبات کو يکسر مسترد کر ديا تھا۔






شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu





ھا ھا ھا ! معاف کيجۓ گا اپنی ہنسی پہ قابو نہ رکھ سکا ۔ ويسے کبھی کبھی ہی ايسی مزاحيہ تحرير پڑھنے کو ملتی ہے مگر يقين کيجۓ ميں مسخروں کو قطعی پسند نہيں کرتا


اچھا تو کيا کہا تھا آپ نے ؟ يعنی وہ جنگ جو کسی جاۂز مقصد کے بغير حالت اضطراب اور وحشت ميں شروع کی جاۓ اس ميں بےگناہ معصوم لوگوں کے قتل پہ ايک آہ گمنام کے بعد اس کی جسٹکی فيکيشن بھی قاتل خود لکھنا چاھتا ہے ، بھئ اس معمولی نوعيت کی معذرت کی بھی کيا ضرورت ہے ؟ کونسا عالمی عدالت انصاف ميں جنگی مجرموں کو سزا دينے کا عمل شروع ہونے والا ہے ، عدالت بھی آپ کی ، کا رندے بھی آپ کے اور عدالتی قوانين بھی آپ کي منشاء کے مطابق ، ڈر کاہے کا ؟


وہ مطمعيں کہ سب کی زباں کاٹ دی گئ
ايسی خموشيوں سے مگر ڈر لگے مجھے