Hafiz Naeem elaborates why no one else can serve Karachi better than JI

Ibrahim Madani

Minister (2k+ posts)
37635900_300599250514722_5715710690463842304_n.jpg
 

Birdie101

Senator (1k+ posts)
What can MMA do for Karachi with 10-12 National seats?...just waste of time.Karachi should vote for pml-n/pti aka national level parties who can form government in federal if they want some change.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
کیا کراچی کی یہی قسمت ہے کہ ایک دشت گرد کے ہاتھوں سے نکل کر دوسرے دہشت گرد کے ہاتھ میں چلا جاۓ ؟؟؟
 

saqiwa

MPA (400+ posts)
پاکستان میں اب اسلام نافذ ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، جماعت اسلامی بیاسی برسوں سے اسلام کے نفاذ میں کوشاں ہے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکی لیکن اب حضرت مولانا میاں محمد شہباز شریف نے رحیم یار خان میں اعلان کیا ہے کہ وہ اس موجودہ کرپٹ نفاذ کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہیں جس میں اللہ کی مخلوق پس رہی ہے۔
مولانا حضرت میاں شہباز شریف اعلان فرمایا ہے کہ اگر رحیم یار خان والے ان کو ووٹ دیتے ہیں وہ اس موجودہ نظام کو ختم کر دیں گے اور اس کی جگہ اسلام نافذ کر دیں گے۔

 

Ibrahim Madani

Minister (2k+ posts)
Karachi has 21 NA seats and with the upcoming hung parliament, these votes will be decisive.
If people want change for good then they should elect people who would fight for them with their lives.
With all the animosity between JI and Musharraf, they managed to attain golden era of Karachi with development and progress.
What can MMA do for Karachi with 10-12 National seats?...just waste of time.Karachi should vote for pml-n/pti aka national level parties who can form government in federal if they want some change.
 

Ibrahim Madani

Minister (2k+ posts)
کراچی کی قسمت یہ ہے کہ ان شا الله دوبارہ روشنیوں کا شہر بنے گا ، اور جس طرح پہلے یہاں پانی بجلی امن روزگار پاکستان بھر سے لوگ تلاش کرنے آتے تھے اس سے بڑھ کر ترقی کریگا ،
لیکن اس کے لئے اب کی بار دیانتدار

کیا کراچی کی یہی قسمت ہے کہ ایک دشت گرد کے ہاتھوں سے نکل کر دوسرے دہشت گرد کے ہاتھ میں چلا جاۓ ؟؟؟
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
توبہ توبہ، لبرل جماعت کی جانب سے ووٹ کے لئے مذہب استعمال کرنے کی ایک اور مذموم کوشش
 

Abid_J

Senator (1k+ posts)
اس بےمقصد کام کے بجاۓ الله کی تسبیح کر لیا کریں تو وقت بھی نہ برباد ہو
میرا مقصد آپ کو سمجھ نہیں آیا اور حکومت کے خواب دیکھ رہے ہیں

تھنڈر اسکواڈ والے بھی تسبیح پڑھ کر لوگوں کو پھڑکاتے تھے کیا
 

Ibrahim Madani

Minister (2k+ posts)
یہ مکالمہ اگلے دو دن کے لئے بہت مفید ہے ، کوئی بھی آپ سے مشورہ مانگے تو زیادہ پیچیدہ گفتگو کرنے کے بجاۓ سائل کو خود ہی جواب تلاش کرنے دیں
یعنی ہم ووٹ کس کو دیں؟
سادہ سی بات ہے جو امیدوار ووٹ کا اہل ہو اسکو دے دیں

امیدوار اہل کیسے ہوتا ہے ؟
جس امیدوار میں یہ پانچ خوبیاں ہوں وہ اہل ہے
دیانتداری ، اچھی شہرت ، علمی قابلیت ، خدمت خلق اور سب سے ضروری ' دین کا فہم
'
دین کا فہم کیا ہوتا ہے ؟
سادہ الفاظ میں جو شخص فیصلہ کرتے وقت یا راۓ قائم کرتے وقت براہ راست قران و سنت سے رہنمائی لیتا ہو اور لے سکتا ہو اس شخص کو دین کا فہم حاصل ہے

خدمت خلق کیسی شرط ہے ؟
جو شخص اپنے وقت ، مال یا محنت میں سے کچھ حصّہ ارادی طور پر دوسرے لوگوں پر بلا تفریق خرچ کرتا ہو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص خدمت خلق کرتا ہے

علمی قابلیت کیا ہونی چاہیے ؟
کم از کم اتنی ہونی چاہیے کہ جس کام کے لئے آپ اسکو منتخب کر رہے ہیں اسکو انجام دے سکے مثلاّ قانون بنا سکے ، دستاویزات کو پرکھ سکے، اچھا بول سکے ، اداروں اور وزارتوں سے سوال کر سکے ، ان کے معاملات کو سمجھ سکے اور مزید یہ کہ علمی قابلیت جتنی زیادہ ہو اتنا اچھا ہے

دیانتداری کو کیسے جانچا جایگا ؟
جس شخص پر بھی مالی اور اخلاقی بے ضابطگی کے الزامات نہ ہوں اور جو لوگ بھی اس سے معاملات کرتے ہوں وہ اس بارے میں شکایت نہ کریں تو وہ شخص دیانتدار قرار پایگا

یہ اچھی شہرت کیسے پتہ لگے گی ؟
جس شخص کے گھر ، گلی ، پڑوس ، محلے ،علاقے اور خاندان کے لوگ اسکے حسن اخلاق اور نیک نیتی کی تعریف کریں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص اچھی شہرت کا حامل ہے

اس مکمل جواب کے بعد آپ کے لئے فیصلہ کرنا بہت آسان ہوجائیگا کیونکہ اس معیار پر ہر حلقے میں ایک یا دو سے زائد امیدوار کا پورا اترنا تقریباً ناممکن نظر آتا ہے، اگر یقین نہ اے تو اس فہرست کو دوبارہ بغور پڑھ لیں

اگر امیدوار دین کا فہم رکھتا ہو مگر دیانتدار نہ ہو ؟
بددیانت ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس شخص کو دین کا فہم حاصل نہیں ہوا

اگر کوئی شخص نیک نیت ہو مگر دین کا فہم نہ رکھتا ہو ؟
تب بھی وہ شخص آپ کی نمائیندگی کا اہل نہیں ہے ، حکمرانی اور نمائندگی کرنے والے فرد کو تو معاشرے میں سب سے بڑھ کر دین کا فہم ہونا چاہیے کیونکہ لاکھوں کروڑوں زندگیوں کا اس پر انحصار ہے


اگر امیدوار کے اوپر بددیانتی کے الزامات ہوں تو پھر کیا کیا جاۓ ؟
جب تک وہ الزامات کو قانونی طور پر رفع نہیں کرتا یا ان کا تسلی بخش جواب نہیں دیتا تب تک اسکو ووٹ دینے سے اجتناب کرنا چاہیے

اگر امیدوار بددیانت ہو مگر اس کا لیڈر اچھا ہو تو پھر کیا کیا جاۓ ؟
بددیانت آدمی کا اچھے لیڈر پر انحصار کرنا معنی خیز اور مشکوک ہے ، اس کے خفیہ مقاصد سے محفوظ رہنے کا طریقہ یہی ہے کہ کسی دوسرے اچھے امیدوار کا انتخاب کیا جاۓ ، لیڈر اچھا ہوگا تو ان شا الله اس کے اقتدار کی کوئی اور سبیل الله رب ذو الجلال پیدا کر دیگااور آپ کو اپنی گواہی میں بھی کوتاہی نہیں کرنی پڑیگی
 

Ibrahim Madani

Minister (2k+ posts)
ووٹ دیتے وقت چند معیار مدنظر رکھنے چاہیئں، کسی کو بھی دیں، اس کی اچھی باتیں آپ کو معلوم ہوں محض دوسرے کی بری باتوں اور پروگرام کی ضد میں ووٹ دینا بھی درست نہیں۔

سیاسی ذھن سازی کا عمل بہت کم ہوتا ہے ایک دوسرے پر الزام بہتان اور رقیق حملوں کے نتیجے میں خود کو دوسرے سے بہتر ظاہر کرنے کے مقابلے میں ووٹر کنفیوز ہوجاتا ہے ویسے بھی اچھے برے کی تمیز اس معاشرے میں مشکل ہوجاتی ہے جہاں مکالمے کا عمل اور ایک دوسرے کو برداشت کامزاج زوال پذیر ہو۔ جمہوریت محض بولنے سے نہیں کچھ کرکے دکھانے سے آتی ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے ووٹ ڈالنا خالصتاً جمہوری عمل ہے اس میں شرکت ہر صورت ممکن بنانی چاہیے، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، نتائج کو بہت زیادہ ذھن میں نہیں رکھنا چاہیے،


ووٹ کس کو دیں، اس کو مسئلہ بنانے کی ضرورت نہیں، جسے بہتر سمجھتے ہیں، اس کے حق میں فیصلہ کردیں اس کی جیت یا ہار جانے کے

بارے میں زیادہ فکرمند نہ ہوں۔ بس ایک بات ممکن بنائیں کہ اس عمل سے خود کو الگ تھلگ نہ کریں،

http://www.humsub.com.pk/152433/nauman-yawar-23/
 

Ibrahim Madani

Minister (2k+ posts)
(سیاسی شعور) آپ کس کو ووٹ نہ دیں


ووٹ ایک اہم ذمہ داری ہے! اس ذمہ داری کو بہتر سے بہتر طریقے سے ادا کرنا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔ اس فریضے کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے نمائندے کے انتخاب میں پوری کوشش کی جائے کہ وہ آپ کی نمائندگی کا اہل ہو۔ اس بروشر میں بعض ان وجوہات کا ذکر ہے جن کی وجہ سے کوئی امیدوار آپ کے ووٹ کا اہل نہیں بنتا۔
آپ کا ووٹ ایک گواہی ہے۔ گواہی سچی ہونی چاہیے۔
آپ کا ووٹ ایک وکالت نامہ ہے۔ آپ کا وکیل اہل ترین انسان ہونا چاہیے۔
آپ کا ووٹ ایک سفارش ہے۔ سفارش ہمیشہ کسی اچھے انسان کی کرنی چاہیے۔
اگر آپ نے صحیح گواہی نہیں دی یا صحیح شخص کو اپنا وکیل نہیں بنایا یا ایک اچھے انسان کی سفارش نہیں کی تو آپ اس کے پورے ذمہ دار ہیں اور قیامت میں اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں۔
------------------------------------------------------------------------------------------------
• وہ امیدوار جو بڑے بڑے گناہوں (زنا، شراب خوری، سود خوری وغیرہ) میں ملوث ہے اس کو ووٹ دینا اپنی دنیا اور آخرت دونوں خراب کرنا ہے۔
• وہ امیدوار جو دین کے ضروری اعمال (نماز، روزہ وغیرہ) سے غافل ہو اس کو اپنا نمائندہ بنانا گناہ میں شریک ہونا ہے۔
• وہ امیدوار جس کی پارٹی کا مقصد مسلکی نفرت پھیلانا ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ اس کو ناکام بنانا آپ کا دینی فرض ہے۔
• وہ امیدوار جس کی پارٹی صوبائیت اور عصبیت کی دعوت دیتی ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ ایسی پارٹیاں لڑاؤ اور حکومت کرو کے اصول پر کام کرتی ہیں۔ اس کو ناکام بنانا آپ کا دینی فرض ہے۔


• وہ امیدوار جس کو کسی بھی جرم میں عدالت سے سزا ہو چکی ہو اس کو ووٹ بالکل نہ دیں۔
• وہ امیدوار جس کی اپنے علاقے میں شہرت اچھی نہ ہو اس کو ووٹ نہ دیں۔ ایسے امیدوار سے اچھی امید لگانا عقلمندی نہیں ہے۔
• وہ امیدوار جو اپنے مخالفوں کے لیے گندی اور بازاری زبان استعمال کرتا ہو اس کو قطی ووٹ نہ دیں۔ اچھے اخلاق اچھا مسلمان ہونے کی علامت ہے۔
• وہ امیدوار جس پر مالی بدعنوانیوں یا کسی اور جرم میں عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں اس کو اپنا ووٹ دینے سے بچیں۔ ایسے لوگ منتخب ہو کر اپنا اثر و رسوخ اپنے جرائم چھپانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
• وہ امیدوار جو بیک وقت کئی حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے اس کو ووٹ ہرگز نہ دیں۔ ایسے امیدوار کا ایک ہی مقصد ہے، صرف انتخابات میں کامیابی۔ آپ اس کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے!
• وہ امیدوار جو آپ کے علاقے سے پہلے بھی منتخب ہوا اور کوئی کام نہیں کیا اس کو اپنا ووٹ دوبارہ دینا بیوقوفی ہے۔ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا!


• وہ امیدوار جو تعلیمی اعتبار سے بہت کم ہو یا ان پڑھ ہو اس کو ووٹ قطعی نہ دیں۔
• وہ امیدوار جس کے آمدنی کے ذرائع معلوم نہ ہوں اس کو ووٹ نہ دیں۔ صرف چور اور لٹیرے ہی اپنے ذرائع آمدنی چھپاتے ہیں۔
• وہ امیدوار جو موروثی اور خاندانی سیاستدان ہو اس کو اپنا ووٹ دینا عقلمندی نہیں۔ ایسا امیدوار صرف اپنا اثر و رسوخ قائم رکھنے کے لیے انتخابات میں حصہ لیتا ہے۔ خدمت اس کا مقصد نہیں ہوتا۔
• وہ امیدوار جس کی بیوی، بچے اور بھائی وغیرہ بھی انتخابات میں کھڑے ہیں آپ کے ووٹ کا حق دار نہیں۔ خاص طور پر جب یہ مختلف پارٹیوں سے کھڑے ہوئے ہیں۔ ایسے لوگ صرف پیسے اور منصب کے بھوکے ہوتے ہیں۔
• ایسی پارٹی کا امیدوار جو ایک علاقے یا صوبے تک محدود ہو اس کو ووٹ نہ دیں۔ امیدوار ایسی پارٹی سے ہو جس کے امیدوار پورے پاکستان کے ہر صوبے سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہوں۔
• وہ امیدوار جو اپنی حفاظت کے لیے باڈی گارڈ رکھنے پر مجبور ہو اس کو بھی ووٹ قطعی نہ دیں۔ جو اپنی جان کے خوف میں مبتلا ہو وہ اپنے حلقے میں کبھی آنا جانا نہیں کر سکے گا۔ آپ کا اس سے خدمت کی توقع لگانا نادانی ہے۔


• وہ امیدوار جس نے اپنا سرمایہ ملک سے باہر رکھا ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ اس کو پاکستان سے کوئی تعلق نہیں!
• وہ امیدوار جس کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت بھی ہو اس کو قطعی ووٹ نہ دیں۔ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے الیکشن میں کھڑا ہوا ہے۔
https://www.urduweb.org/mehfil/threads/سیاسی-شعور-آپ-کس-کو-ووٹ-نہ-دیں.95942/
 

Back
Top