Finally Mian Nawaz Sharif Speaks Up

thepearl

Minister (2k+ posts)
پی پی کے بغیر پنجاب میں حکومت جاتی ہے تو جائے، سعد رفیق
headlinebullet.gif
shim.gif
dot.jpg
shim.gif
کراچی (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاست کا پیغام یہی ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپنا اپنا کردار ادا کریں، اگر پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ اُن کے بغیر پنجاب میں ہماری حکومت نہیں رہے گی تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، گر پنجاب میں ہماری حکومت جاتی ہے تو جائے ، صوبائی حکومت میں اکھٹے چلنا مشکل ہے، ہم نے طے کرلیا ہے کہ کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہو جائے ہم کسی کا دباؤ لئے بغیر یہ طے کر چکے ہیں کہ جعلی ڈگریوں کے حامل افراد کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔وہ جیو کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ مباحثے میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن ، مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج شریک تھے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کے ٹکڑے کرنا اور اُن ٹکڑوں میں سے اپنی پسندکا کیک کھانا ہمارا بنیادی حق ہے یہ ہماری جماعت تھی جسے فوجی آمروں نے ٹکڑوں میں تقسیم کردیاتھا۔ ایک سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ ہم VAT کے خلاف ہیں، اگر اچھا بجٹ دیا جائے گا تو تعاون کریں گے ، اچھا بجٹ نہیں آیا تو سخت مخالفت کریں گے کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی خود کو Lose کرتی جارہی ہے۔ یہ کوئی منطق نہیں ہے کہ سسٹم بچانے کیلئے بے اختیار ہوکر وزارت میں بیٹھ جائیں ، جو وزیر بے اختیار ہے اُسے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے اور اُسے چاہئے کہ استعفیٰ دیکر باہر نکل جائے۔ اگر ہم نہری پانی کو چولستان لے گئے ہیں تو کیا فرق پڑتا ہے، کیا وہاں انسان نہیں رہتے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 برس میں پیپلزپارٹی کی قومی ایشوز پر ہر طرح سے حمایت کی لیکن لگتا ہے حکومت میں فہم اور تدبر کی کمی ہے، عدلیہ سے محاذ آرائی کی جارہی ہے، عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں ہے، عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں، حکومت اپنا کام درست طریقے سے نہیں کرر ہی ہے اور اس کی کوئی سمت نہیں ہے،اب ہم نے شعوری طور پر یہ فیصلہ کرلیا ہے بجٹ کے بعد موثر اپوزیشن بنیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے مشرف امریکیوں کے سامنے لیٹے ہوئے تھے اور آج پیپلزپارٹی لیٹ گئی ہے۔ امریکا کے سامنے لیٹ جانے اور برابر کی سطح پر بات کرنے کی پالیسی میں فرق ہے ، (ق) لیگ پاکستان کی تقسیم در تقسیم کا شوشا چھوڑ رہی ہے۔
 

thepearl

Minister (2k+ posts)
18ویں ترمیم سے گورنر پنجاب کی حیثیت ٹائلٹ ٹشو جیسی ہو گئی، رانا ثناء اللہ
headlinebullet.gif
shim.gif
dot.jpg
shim.gif
لاہور (نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد گورنر پنجاب کی حیثیت ایک ٹشو پیپر بلکہ ٹائلٹ ٹشو کی رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب بلٹ پروف گاڑیوں کے الزام کو ثابت کر دیں تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ گورنر پنجاب ٹی وی چینل پر آ کر مناظرہ کر لیں میں اعدادو شمار کے ساتھ ان کی تسلی کروں گا لیکن میری شرط بھی ہے کہ جھوٹ کا پول کھلنے پر گورنر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں یا پھر اگر ان میں اتنی غیرت نہیں تو پھر کم از کم دو ماہ تک اپنی زبان بند رکھیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت پنجاب کے پاس لاہور میں 8 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جن میں سے 2 گاڑیاں خود گورنر پنجاب کے پاس، ایک پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر راجہ ریاض کے پاس، ایک گاڑی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے پاس ہے باقی 4گاڑیوں میں سے 2 گاڑیاں صدر، وزیراعظم پاکستان اور دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، دوسرے ممالک کے سربراہان، اراکین حکومت اور بیرونی وفود کیلئے مختص ہیں جبکہ ایک گاڑی وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی فیملی استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا اگر ہمیں مسلم لیگ ن کی روایات کا خیال نہ ہوتا تو ہم گورنر پنجاب کو خالص حقائق کی بنیاد پر ایسا جواب دیتے کہ انہیں پاکستان بھر میں منہ چھپانے کی جگہ نہ ملتی۔ انہوں نے کہا ہم گورنر سے کسی خیر کی توقع نہیں رکھتے کیونکہ جو شخص عزت اور غیرت کے تصور سے بے نیاز ہو وہ دوسروں کو کیا عزت دیگا۔ انہوں نے کہا میں بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے گورنر پنجاب کو 3 روز تک جواب دینے کا چیلنج دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہمیش خان سے سپریم کورٹ کی نگرانی میں تفتیش ہو رہی ہے ابھی رزلٹ سامنے نہیںآ ئے۔ انہوں نے کہا پنجاب بنک کے ڈاکے میں مونس الٰہی اور چیف سیکرٹری بھی ملوث ہیں۔
 

YAHYA87

Senator (1k+ posts)
We saw Musharraf action when uSA attack our brohters in Afghanistan. Musharraf lied to Nation about STone age drama. late it was proved wrong. He was cowered man. why he is hiding in UK and usa ask him to come pakistan if he has any gharat and sharam.

Well he made the very correct decision of going aginst Taliban as these taliban were good for nothing for Pakistan and these taliban were briging nothing but hatred to Pakistan from even Muslim countries of the world like Central Asia, Iran and even China was backing away as they destroyed Budha's statue so it was very correct decision Politically and also for future of Pakistan as we have seen what their their brethren TTP has done to Pakistan which is not hidden truth(As you are supporter of Shahbaz Sharif you will side with them eventually as we know what Shabaz Sharif said about them)....
 

Back
Top