
حکومت کی طرف سے ایک طرف تو ملک بھر میں شہریوں کو ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے ترغیب دی جاتی ہے تو دوسری طرف ٹیکس جمع کرنے والے ادارے ٹیکس جمع کروانے والے شہریوں کی معلومات تک خفیہ رکھنے میں ناکام ہیں۔
ذرائع کے مطابق انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیجیٹل فراڈ کرنے والے افراد کے ہاتھوں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے شہری بلیک میل ہونے لگے ہیں جس کی بہت سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے شہریوں کا خفیہ ڈیٹا آن لائن فراڈ کرنے والے افراد کے ہاتھوں تک پہنچ چکا ہے اور سائبر کرائم میں ملوث یہ افراد ٹیکس کی تفصیلات حاصل کر کے شہریوں کو بلیک میل کرنے لگے ہیں۔ ڈیجیٹل فراڈ میں فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے سیکشن 216 کی دھجیاں کھلے عام اڑائی جا رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1799404484982100157
شہریوں کی طرف سے شکوہ کیا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کا پابند ہے لیکن ان کی تفصیلات محفوظ نہیں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں میں درج کی گئی بینک اکائونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ایسا نہ کیا گیا تو آپ کے اکائونٹ بند کر دیئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سائبر کرمنلز ان کے ٹیکس گوشوارے کی تفصیلات بتا کر ان کے اے ٹی ایم پاسورڈ اور پن حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹیکس جمع کروانے والے صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں کال کر کے دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ آپ کی انکم ٹیکس اور بینک اکائونٹس کی تمام تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں جنہیں بند بھی کر سکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12fbrkjsjkdjkdjjd.png