How many people showed up ? would be nice to get some first hand info from people who where present over there.
look like Peshawar people were really happy.peshawar has seen such big gathering after so long.thanks god koi dhamaka nahi hoa
ختمڈرون حملوں کے خلاف عمران خان کا احتجاج
عمران خان نے ساری رات کھلے آسمان تلے اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ سڑک پر گزاری![]()
امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا دو روز بعد اختتام پذیرہوگیا ہے۔ احتجاج کےاختتام کے ساتھ افغانستان میں نیٹو افواج کو پاکستان کے راستے رکی ہوئی سپلائی بھی بحال ہوگئی ہے
پشاور میں بی بی سی کے نامہ نگار دلاور خان وزیر نے بتایا ہے کہ دھرنے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔
عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایک آزاد قوم کی طرح جینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان کے بڑے مسائل میں امریکی غلامی اور اپنے حکمرانوں کی کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ ملکی افواج امریکہ کو خوش کرنے کے لیے اپنے عوام پر بمباری نہ کریں۔
اس سے قبل عمران خان نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساری رات سڑک پر گُزاری۔
اس دھرنے کی وجہ سے افغانستان میں نیٹو کے لیے رسد کا سلسلہ بھی گزشتہ دو دنوں سے بند تھا۔ پنجاب کے ضلع اٹک سے لے کر پشاور شہر تک جی ٹی روڈ پر نیٹو کے لیے رسد لے جانے والی سینکڑوں گاڑیاں جگہ جگہ کھڑی کردی گئی تھیں۔ احتجاج کے اختتام کے بعد یہ گاڑیاں اپنی منزل کی جانب گامزن ہو چکی ہیں۔
اکستان میں اگرچہ ڈرون حملوں کا سلسلہ دو ہزار چار میں شروع ہوا۔ لیکن اس کے خلاف پاکستان میں مظاہرے کم ہی دیکھنے کو ملے ہیں۔ تحریک انصاف کے دھرنے سے پہلے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں کے خلاف مظاہر ہوئے تھے۔ جس میں ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا تھا لیکن اس میں کسی سیاسی پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا۔
اس دھرنے میں کالج اور سکولوں کے طلباء کے علاوہ مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکُنان مختلف علاقوں سے پہنچ گئے تھے۔جس نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈرون حملے بند کیے جانے کے مطالبے درج تھے۔
دھرنے میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان حملوں سے علاقے میں سخت خوف پایا جاتا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ سے دھرنے کے پشاور پہنچنے والے افتاب احمد نے بتایا کہ وہ عمران خان کا نہیں بلکہ جو بھی امریکہ کے خلاف ہوگا و ان کا ساتھ دےگا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ہر اس لیڈر کو پسند کرتے ہیں جو اسلام اور پاکستان کا وفادار ہو۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں ڈرون حملوں سے ایک خوف پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے بچے اور بوڑھوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہے۔
ملاکنڈ سے آئے ہوئے فضل حق نے بتایا کہ قیام پاکستان سے لے کر آصف زادری تک سارے حکمران امریکہ کے غلام ہے۔ ڈرون حملے پورے پختون قوم کے تباہی کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پرویز مشرف نے پختون قوم کو دہشتگرد پیش کر کے اب امریکہ کو ڈرون حملے کرنے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ھم پختون دہشتگرد نہیں ہے بلکہ اچھے اور مُحب وطن پاکستانی ہے۔
تحریک انصاف نے دھرنے کے لیے پشاور کے علاقے حیات آباد میں باغ ناران کو چنا گیا ہے جہاں سے نیٹو کے لیے رسد لے جانے والی گاڑیاں گُزرتی ہیں۔اس دھرنے کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں سے نیٹو کے سینکڑوں گاڑیاں بند ہوگئی ہے۔اور آج اتوار کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران اسی مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
قبائلی علاقوں میں اب تک دو سو سے ڈرون حملے ہو چکے ہیں جن میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تیرہ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں نیٹو کے لیے رسد لے جانے والے گاڑیوں کا سلسلہ اس سے پہلے بھی کئی بار گاڑیوں پر حملے کے بعد معطل ہوچکا ہے اور اب تک ان گاڑیوں پر حملے میں سینکڑوں گاڑیاں تباہ بھی ہوچکی ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔
ek aur ghulam jo sub sey ziyada us key mafadat ka khayla rakhey ga, woh ab aap key samney hai.
Hain na hairat ki baat, koi dhamaka nahi huwa, bhai sahab jub dhamaka karney waley hi aap key ird kird houn to phir dhamaka kaisey ho sakta hai.
Jissay Allah rakhay ussay kaun chakay! suna hay na!
Jo dar gaya woh mar gaya! yeh bhi suna hay na!
Hain na hairat ki baat, koi dhamaka nahi huwa, bhai sahab jub dhamaka karney waley hi aap key ird kird houn to phir dhamaka kaisey ho sakta hai.
u r a child i guess
***** on people with such thinking
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|