jani1
Chief Minister (5k+ posts)
کسی زمانے میں ایک گاوں گنج پور ہوتا تھا۔جہاں ایک گجر رہتا تھا،۔وہ ایک گھوڑے ،ایک گاۓ ،ایک بغير ٹائر والی پرانی گاڑی (جیک کے سہارے کھڑی)اور چند بھینسوں کا مالک تھا۔
گاۓ اس کو بڑی مقدس اور پیاری تھی اور اپنے علاوہ وہ کسی گوالے کو اُس گائے کے قریب جانے کی اجازت نہیں دیتا تھا ،۔
اسکے گاوں کے چوہدریوں کا وہ وفا دار تھا ،یہاں تک کے ان کےلیئے جان بھی دینے کو تیار رہتا تھا۔
وڈا چوھدری نہایت معصوم اور بھولی طبیعت کا تھا،جبکہ نکہ نہایت شاطر و چالاک، جو اپنے ملازموں کو بھی نھیں بخشتا اور ان کی ذاتی چیزوں پر بھی ہاتھ صاف کرنے سے نہیں کتراتا تھا۔
ایک دن نکے چوھدری کوساتھ والے پنڈ کے چوھدری نے یہ کہہ کر طیش دلا یا کہ تیرا کوئی وفادار، وفاداری میں میرے پھجو میراثی کا مقابلہ نہیں کر سکتا،
یہ سننا تھا کہ اسے گجر کا خیال آیا اور اس نے گجر سے ایسی فر ماۂش کردی جس کی اسے امید نا تھی،
اورگجر سے اس کی گائے مانگ لی ۔۔
(apology to sami bhai for phijoo :))جاری ہے۔
http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?394301-Gujjar-kahani-(Captionistan-2)
Last edited: