imemyself89
MPA (400+ posts)
روٹ بھائی جی،
آپ سے درخواست ہے کہ آپ ہماری اردو سافٹویئر محفل پر آ کر اردو لکھنے کی سہولیات کے متعلق مزید معلومات حاصل کیجئے۔
یہاں کے ایڈمن نبیل صاحب ہیں، جنہوں نے وی بلیٹن اور دیگر بہت سے سافٹویئرز میں اردو سپورٹ شامل کی ہے اور یہ سب سافٹوئیر اور معلومات اور مدد بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ اردو زبان ترقی کر سکے۔
گوگل ٹرانسلڑیشن کا جو طریقہ کار اوپر بیان کیا گیا ہے، وہ بالکل ابتدائی دور کا طریقہ کار ہے اور "اردو دنیا" ترقی کرتے ہوئے اس سے بہت آگے پہنچ چکی ہے۔
اس گوگل ٹرانسلٹریشن ایڈیٹر سے کہیں بہتر وہ اردو آنلائن ایڈیٹر ہے جو کہ نبیل بھائی نے بنایا ہے کیونکہ اس میں براہ راست بغیر ٹرانسلٹریشن کے اردو لکھی جاتی ہے جس سے اردو لکھنے کی رفتار گوگل ٹرانسلٹریشن ایڈیٹر سے کہیں زیادہ ہو جاتی ہے۔
مگر اب چیزیں اس سے بھی آگے چلی گئی ہیں، اور اس وی بلیٹن کے ایڈیٹر میں براہ راست انگلش اور اردو لکھنی ممکن ہے۔ اس طرح کام کی رفتار کئی گنا تیز ہو جاتی ہے اور یہ میں اپنے پچھلے چار پانچ سالہ تجربات کی بنیاد پر کہہ رہی ہوں۔
تو اگر واقعی آپ سنجیدہ ہیں اس بہترین فورم کو اور بہترین بنانے کے لیے اور اس میں اردو زبان کی سپورٹ ڈالنے کے لیے تو آپ سے درخواست ہے کہ چیزوں کو بالکل بنیاد سے صحیح لیکر چلیں۔ شروع میں تھوڑی مشکل ہو گی اور کام کرنا پڑے گا مگر اس کا نتیجہ بہت بہترین ہے۔
میں نے آج سے بہت عرصہ پہلے ہی اردو زبان کی سپورٹ کے لیے اسی فورم پر آپ لوگوں سے درخواست کی تھی۔ پتا نہیں آپ کو یاد ہو یا نہ یاد ہو۔
پیاری بھن، بہت بہت شکریہ اس بارے میں معلومات دینے کا. میں نبیل صاحب سے ابھی کونٹکٹ کرتا ہوں.