پاکستان تحریک انصاف نے 90 روز میں انتخابات نا ہونےکی صورت میں نئی حکمت عملی تیار کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عدالتی حکم کے باوجود 90 روز میں انتخابات نا کروائے جانے کی صورت میں آئین بچاؤ تحریک چلانے پر غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم او رسول سوسائٹی کے ارکان سے مشاورت شروع کردی ہے۔
عمران خان نے آئین بچاؤ تحریک کے حوالے سے پی ٹی آءی کے وکلاء ونگ کو بھی متحرک ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں، تحریک کے پہلے مرحلے میں پارٹی رہنما، وکلاء اور سول سوسائٹی احتجاج کا آغاز کریں گے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں عمران خان خود میدان میں اتریں گے اور عوام کے ہمراہ احتجاجی تحریک آگے بڑھائیں گے۔
یادرہے کہ کچھ روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے اسمبلی ٹوٹنے کے 90 روز کے اندر انتخابات کروانے کیلئےالیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی تھیں، عمران خان نے بھی متعدد بار 90 روز کے اندر انتخابات نا کروانے کو آئین کی خلاف ورزی اور آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔