
تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 2 خاص، 3 سانپ کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان کو سمجھاتا رہا، بتاتا رہا اور نشاندہی کرتا رہا کہ ان کی 26 سال کی سیاسی محنت کو 2خاص، 3 سانپ اور کچھ کیڑے کسی اور ڈگر لے جارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1585937668843651072
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال سے ملک کونقصان ہوا۔ اداروں سے محاذ آرائی ہوئی اور پی ڈی ایم کو فائدہ ہوا۔ ہم سمجھوتے کے بہت قریب تھے۔ جلد ان کے نام سامنے لاؤں گا۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں سنگین نوعیت کے الزامات لگا چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق بہت سے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں ان کا فون بھی فرانزک کیلئے حاضر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1faislavawfdadirtyharry.jpg