Matie Khan
Politcal Worker (100+ posts)
رواں سال کے آخر تک سامنے آنے والی 10 زبردست ٹیکنالوجی ڈیوائسز
سال ختم ہونے میں اب ساڑھے چار ماہ کا عرصہ ہی رہ گیا ہے اور یہ وہ وقت ہے جب معروف کمپنیوں کی جانب سے نت نئی ٹیکنالوجی مصنوعات کو متعارف کرایا جاتا ہے۔
اگرچہ ایپل، سام سنگ اور گوگل وغیرہ کی جانب سے عوامی سطح پر اپنی نئی مصنوعات کے بارے میں تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی گئیں مگر اس حوالے سے لیکس اور خبریں وغیرہ سامنے آتی رہتی ہیں جس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ کون سی ڈیوائسز سامنے آنے والی ہیں۔
نئے آئی فونز سے لے کر سام سنگ گلیکسی تک یہاں ایسی ڈیوائسز کا جائزہ لیا گیا ہے جن کے بارے میں توقع ہے کہ وہ سال ختم ہونے سے قبل منظرعام پر آجائیں گی۔
ایپل کا نیا آئی فون ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]اگرچہ ایپل، سام سنگ اور گوگل وغیرہ کی جانب سے عوامی سطح پر اپنی نئی مصنوعات کے بارے میں تفصیلات منظرعام پر نہیں لائی گئیں مگر اس حوالے سے لیکس اور خبریں وغیرہ سامنے آتی رہتی ہیں جس سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ کون سی ڈیوائسز سامنے آنے والی ہیں۔
نئے آئی فونز سے لے کر سام سنگ گلیکسی تک یہاں ایسی ڈیوائسز کا جائزہ لیا گیا ہے جن کے بارے میں توقع ہے کہ وہ سال ختم ہونے سے قبل منظرعام پر آجائیں گی۔
ایپل کا نیا آئی فون ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]کریٹیو کامنز فوٹو[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
ایپل کی جانب سے عام طور پر نئے آئی فون کو ہر سال ستمبر میں ہی پیش کیا جاتا ہے اور ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ اس سال بھی ایسا نہ ہو۔ ایپل کے نئے آئی فون کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اسے آئی فون سیون کی بجائے آئی فون سکس ایس کے نام سے پیش کیا جائے گا جس میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کیمرہ اور فورس ٹچ اسکرین جیسے فیچرز شامل ہوں گے۔ ایسے بھی امکانات ہیں کہ یہ آئی فون سکس اور سکس پلس کی طرح دو مختلف سائز میں پیش کیا جائے۔
اکتوبر میں اب تک کا سب سے بڑا آئی پیڈ سامنے آسکتا ہے
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]اکتوبر میں اب تک کا سب سے بڑا آئی پیڈ سامنے آسکتا ہے
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]کریٹیو کامنز فوٹو[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
یہ اطلاعات گزشتہ سال سے گرم ہیں کہ ایپل کی جانب سے ایسے نئے آئی پیڈ پر کام کیا جارہا ہے جس کی اسکرین 12.9 انچ کی ہوگی اور ایپل کے 13 انچ کے میک بک کے برابر سائز کا ہی ہوگا۔ ایپل کی جانب سے آئی پیڈز کو اکتوبر میں متعارف کرایا جاتا ہے اور اس بار میں زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ اس بار بھی مخصوص مہینے میں یہ نئی ڈیوائس ہم دیکھ سکیں گے۔
ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]اے ایف پی فوٹو[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
ایپل نے پہلے ہی تصدیق کردی ہے کہ وہ نئے آئی او ایس 9 آپریٹنگ سسٹم پر کام کررہی ہے۔ ایپل عام طور پر اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم کو آئی فون کے ساتھ متعارف کراتی ہے اور اس بار بھی یہی توقع ہے کہ نئے آئی فون کی فروخت کے ساتھ ہی آئی او ایس نائن بھی صارفین تک پہنچے گا۔ آئی او ایس نائن میں آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے متعدد نئے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں جس میں سری کا زیادہ طاقتور ورژن قابل ذکر ہے۔
ایپل کا نیا میک سافٹ ویئر بھی سامنے آئے گا
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]ایپل کا نیا میک سافٹ ویئر بھی سامنے آئے گا
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]اے ایف پی فوٹو[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
ایپل کے میک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے نئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ بھی اس خزاں میں سامنے آئے گی۔ اس سے سسٹم کی کارکردگی زیادہ تیز ہوجائے گی جبکہ ایک طاقتور اسپاٹ لائٹ سرچ اور دیگر پہلے سے بہتر ڈیزائن بھی میک کو استعمال کرنا آسان بنائیں گے۔ ایپل کی جانب سے ابھی تک اعلان نہیں ہوا کہ یہ سافٹ ویئر کس تاریخ کو ریلیز کیا جارہا ہے۔
گوگل کا نیا اسمارٹ فون
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]گوگل کا نیا اسمارٹ فون
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]اے ایف پی فوٹو[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
گزشتہ دو برسوں سے گوگل کی جانب سے نئے نیکسز فونز کو اکتوبر میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے نیا فون اس اکتوبر کو سامنے آنے کا امکان ہے۔ ابھی گوگل کے نیکسز سکس کے بعد نئے ماڈل کے مبارے میں زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر ایسی اطلاعات ہیں کہ گوگل کی جانب سے دو نئے نیکسز اسمارٹ فونز رواں برس پیش کیے جاسکتے ہیں۔ ان میں سے ایک 5.2 انچ اسکرین جبکہ دوسرا 5.7 انچ ڈسپلے کا ہوسکتا ہے۔
آنڈرائیڈ کا نیا ورژن بھی اسی سال ریلیز ہوگا
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]آنڈرائیڈ کا نیا ورژن بھی اسی سال ریلیز ہوگا
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]کریٹیو کامنز فوٹو[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
آنڈرائیڈ ایم بھی اسی سال خزاں میں ریلیز ہوگا جس کی حتمی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم زیادہ امکان یہی ہے کہ آنڈرائیڈ کا نیا ورژن نئے نیکسز اسمارٹ فون کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔ اس نئے ورژن میں آنڈرائیڈ سسٹم میں کچھ نمایاں تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں جس میں گوگل ناﺅ کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن بھی شامل ہوگا۔
سام سنگ کا نیا گلیکسی نوٹ فون
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]سام سنگ کا نیا گلیکسی نوٹ فون
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]فوٹو بشکریہ سام سنگ[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
سام سنگ کی جانب سے تیرہ اگست کو نیا گلیکسی نوٹ 5 فون پیش کیا جارہا ہے جو عام طور پر ستمبر میں ریلیز کیا جاتا ہے مگر اس بار یہ ایک ماہ پہلے ہی پیش کیا جارہا ہے۔ گلیکسی نوٹ فائیو اپنے ساتھ ایک ایس پین اسٹائلس بھی لے کر آرہا ہے جبکہ اس کی بیٹری 3000mAh ، ریم 4 جی بی جبکہ اسٹوریج 32 سے 128 جی بی تک ہوگی جبکہ پہلے سے بہتر رئیر کیمرہ اس کا حصہ ہوگا جو 16 میگا پکسلز کا ہوگا جبکہ فرنٹ کیمرہ بدستور پانچ میگا پکسلز کا ہی ہوگا۔
سام سنگ کا نیا ایج اسکرین موبائل
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]سام سنگ کا نیا ایج اسکرین موبائل
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]کریٹیو کامنز فوٹو[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
اطلاعات کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس سکس ایج کے نئے ورژن پر بھی کام کیا جارہا ہے جسے ایس سکس ایج پلس کا نام دیئے جانے کا امکان ہے۔ یہ گلیکسی نوٹ فور کے سائز کا ہوگا مگر اس کی اسکرین دونوں جانب سے خم کھائی ہوئی ہوگی بالکل ایس سکس ایج کی طرح۔ یہ فون توقع ہے کہ برلن میں سالانہ آئی ایف اے ٹیک کانفرنس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔
ایچ ٹی سی ورچوئل ہیڈ سیٹ
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]ایچ ٹی سی ورچوئل ہیڈ سیٹ
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
ایچ ٹی سی کی جانب سے ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ بھی رواں برس کے اختتام سے پہلے سامنے آنے کا امکان ہے، واوی نامی اس ہیڈ سیٹ کی پہلی جھلک رواں برس کے شروع میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کی گئی تھی۔
مائیکروسافٹ کا ایپل کی ٹکر کا فون
[TABLE="class: media one-whole palm--one-whole, width: 974"]مائیکروسافٹ کا ایپل کی ٹکر کا فون
[TR]
[TD="class: media__item, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: media__caption, bgcolor: #EEEEEE, align: right"]اے پی فوٹو[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
Last edited by a moderator: