شاور کی مسجد قاسم علی خان کے نگران مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ملک میں دود دو عیدیں منائے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حق بات کے لیے اختلاف کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں مفتی پوپلزئی نے کہا کہ اصولا سارے ملک میں ایک عید اور ایک ہی دن پہلا روزہ ہونا چاہیے۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا نام ہر سال رمضان اور شوال کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں سننے میں آتا ہے۔ آپ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع مسجد قاسم علی خان کے نگران ہیں اور ان کے آباؤ اجداد یہ ذمہ داریاں گذشتہ تقریبا ایک صدی سے نبھا رہے ہیں۔
مفتی شہاب الدین کے مطابق: ہم کوئی قانون نہیں توڑتے اور ہمارے اختلاف سے کوئی بدامنی نہیں پھیلتی۔ ہم تو بس جس چیز کو درست اور حق سمجھتے ہیں وہ کہہ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں کسی رویت ہلال کمیٹی کا کوئی باقاعدہ ڈھانچہ موجود نہیں بلکہ چاند دیکھنے والی رات پشاور اور اس کے مضافات سے علما مسجد میں اکٹھے ہوتے ہیں اور اسی وقت کسی ایک کو سربراہ بنا کر کام شروع کر دیتے ہیں۔

’پوپلزئی خاندان 193 سالوں سے عید کا چاند دیکھ رہا ہے‘
پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے نگران مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ملک میں دود دو عیدیں منائے جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حق بات کے لیے اختلاف کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے۔ انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں مفتی پوپلزئی نے کہا کہ اصولا سارے ملک میں ایک عید اور ایک ہی دن پہلا روزہ...
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/XsnBtDO.jpg