کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، کم از کم چار افراد ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرینا ہوٹل میں ہونے والے زور دار دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دھماکہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں تھا‘۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں سرینا ہوٹل کے فرنٹ آفس مینیجر اور پولیس کے ایک کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دھماکہ سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا ہے۔ اس واقعے میں چار افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں سرینا ہوٹل کے فرنٹ آفس مینیجر اور پولیس کے ایک کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔
www.bbc.com