شوکت خانم پشاور کا افتتاح 29 دسمبر کو ہوگااسکے بعد شوکت خانم کراچی کی بنیاد رکھی جائے گی۔ عمران خان کا سیالکوٹ میں اپنی تقریر میں اعلان
سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پشاور میں زیر تعمیر شوکت خانم ہسپتال 29 دسمبر کو کھول دیا جائے گا ۔
شوکت خانم ہسپتال کے لیے عطیات اکٹھے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور کے بعد یہ منصوبہ کراچی میں بھی شروع کیا جائے گا اور وہاں ہسپتال کے لیے زمین کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کینسر اب لاعلاج مرض نہیں رہا بلکہ وقت پر اس کی تشخیص ہو جانے سے اس موذی بیماری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ واضح رہے پشاور سے قبل شوکت خانم ہسپتال لاہور میں کام کر رہا ہے اور وہاں ہزاروں مریضوں کا علاج بھی جاری ہے ۔