zeemeer
Councller (250+ posts)

پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم بھی گئے تو جمہوریت کی بساط بھی لپیٹے جانے کا خطرہ ہے ۔پشاور میں مدرسے کے فارغ التحصیل طالب علموں کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے، کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ فخر الدین جی ابراہیم نیک اور دیانتدار آدمی ہیں لیکن عمر کے اس حصے میں الیکشن کے پیچیدہ عمل کو کنٹرول کرنا ان کے لئے مشکل ہو گا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں آزادی کے نام پر بے رہروی پھیلائی جا رہی ہے اور امریکی سفارتخانے میں ہونے والی قابل اعتراض تقاریب میں ہمارے سیاسی رہنما بھی شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرنے سے ڈرون حملے بند نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی بند کروانے والے خود ہی اس کی اجازت دے رہے ہیں