یہ شخص(عمران خان) کسی کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتا - احسن اقبال

taban

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے بھی خواب دیکھنے اچھے لگتے ہیں ..لیکن خواب کی تعبیر اتنی آسانی سے نہیں ملتی ..اگر تو مجھ میں ذرا بھی سمجھ ہے جو یقینا ہے ..تو میں کیسے توقع کر سکتی ہوں کہ حکومت آتے ہی شہد کی نہریں بہا دے گی ..جس چیز کو اجاڑنے میں سال لگے تو اسے بسانے میں زمانے لگتے ہیں ..یہاں تو اجاڑنے میں سالہا سال لگے ہیں ..کوئی ایک دو دن کا قصہ نہیں ..اور رج کے اجاڑا ہے .اتنی بے دردی سے توکوئی دشمن کے ساتھ سلوک نہیں کرتا جو اس دھرتی ماں کے ساتھ کیا ہے ..
مجھے معلوم تھا وقت لگے گا ..اور تھوڑا نہیں اچھا خاصا ..آپ کو کیا لگا تھا کہ عمران آئے گا اور ایک ایک کام خود کرے گا ..عمران نے اسی بد عنوان بیورکریٹ سے کام لینا ہے ..جسے شریفوں اور زرداریوں نے سالہا سال پالا ہے..آپ نے اگر عمران کا وہ انٹرویو سنا ہو جو کے پی کے کی حکومت کے شاید دو تین سال بعد دیا تھا ..کہ قوانین تبدیل کرنے میں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ..سرخ فیتہ کا نام بھی سنا ہوگا ..ہر کام میں یہ سرخ فیتہ اڑے آتا ہے ..
اس کے اختیار میں فلوقت جو کچھ ہے ، کر رہا ہے ..میں ابھی تک مطمئن ہوں ..وہ سسٹم بنانے پر کام کر رہا ہے ...سسٹم بن گیا تو نہ یہ بابو اڑے آئیں گے ،نہ کوئی اور ..
ایک طرف کرپٹ عدلیہ ، کرپٹ بیوروکریسی ، کرپٹ میڈیا ہے ..دوسری طرف اکیلا عمران ..لہروں کی مخالف سمت بہنے والا عمران .
وہ چھوڑوں گا نہیں کہ نعرے لگاتا رہ گیا ...باجوہ نے تین سال کی ایکسٹنشن کے عوض نواز کو عدالت سے مل کر باہر بھیج دیا ..عمران بلبلا کر رہ گیا ..اسے پتا جب لگا جب اس ہٹے کٹے کی انگور کا پیالا سامنے رکھی تصویر دیکھی ..اس کے بعد عمران نے فیصلہ سنا دیا کہ جو مرضی کچھ ہو جائے ..مریم باہر نہیں جائے گی ..مریم باہر نہ جا سکی ...ہر طرح کی کوششوں کے بعد نا امید ہو کر اپنی طرف سے نواز نے محاذ کھول دیا .باجوہ مریم کو باہر نہ بھجوا سکا ..کینکہ بہرحال حکومت کی مرضی چاہئے تھی ..حکومت اس دفعہ بے وقوف بننے کو تیار نہ تھی .
اب اس ڈیزاسٹر سے ایک نیا پاکستان نکلنے والا ہے ..اب باجوہ وہ کرے گا جو عمران چاہے گا ..مارچ میں سینیٹ کے الیکشن ہونے دیں ..پی تی آئی کو اکثریت ملنے دیں ..پھر آپ کی دل کی مراد پوری کردی جائے گی ..جب تک جسٹ چل
یہ تجزیہ خالص میرا ہے .اس لئے ادارہ ذمہ دار نہیں
میں تو آپکے خالص اور غیر جانبدار تجزیوں کی وجہ سے پہلے ہی جب آئے گا عمران خان بنے گا نیا پاکستان گنگناتا رہتا ہوں اور جب سے عمران خان نے یہ بیان دیا ہے کہ اب آپ کو نیا عمران خان دیکھنے کو ملے گا تو پرانے عمران خان کی غلطیوں کا ذکر تو ویسے بھی نہیں کیا جا سکتا بہر حال ہم بھی اسی امید پہ زندہ ہیں جو آپ کو عمران خان سے ہے دیکھتے ہیں قیس اس تصویر کے پردے میں سے کیسا نکلتا ہے