یو اے ای میں شاہزیب،عمرفاروق کےخلاف ہتک عزت کی کارروائی دائرکر دی:عمران خان

imran-khan-pprt.jpg


عمران خان کی جیو ٹی وی،شاہ زیب خانزادہ، عمرفاروق ظہور کیخلاف ہتک عزت کی کارروائی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں آگاہ کیا کہ انہوں نے حسن شاد کی سربراہی میں ان کے متحدہ عرب امارات کے وکلا نے جیو ٹی وی، شاہ زیب خانزادہ اور دھوکہ باز عمر فاروق ظہور کے خلاف متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتک عزت کی کارروائی دائر کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1603964547601240066
اس قبل ایک ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارے نظام انصاف سے مجھے انصاف ملنے کی امید نہیں ہے اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں جیو گروپ کے خلاف لندن میں کیس کروں گا، میں نے وکیل سے بات کر لی ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ میری کردار کشی کی ہے، اب یہ وہاں جواب دیں گے، اس لیے میں لندن میں بھی کیس کروں اور دبئی اور پاکستان میں بھی کیس کروں گا، اس کیس کی تمام رسیدیں توشہ خانے میں پڑی ہوئی ہیں۔ سارا ریکارڈ دستیاب ہے۔ ہم عدالت میں ثابت کریں گے کہ یہ ملک میں پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر بھی کہا تھا کہ وہ نجی چینل جیو نیوز پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے جواب میں عمر فاروق، جیو نیوز اور پروگرام کے اینکر شاہزیب خانزادہ پر مقدمہ کرنے کے بارے میں اپنے وکلا سے مشورہ کر رہے ہیں۔

جیو نیوز کے ایک پروگرام میں دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے شہزاد اکبر کے حوالے سے فرح خان سے قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف خریدے جن کی مالیت ان کے مطابق ڈیڑھ ارب روپے سے اوپر ہے۔

جواب میں شاہزیب خانزادہ نے کہا تھا کہ اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ردعمل کے لیے بارہا کہا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہ آیا، آج بھی عمران خان خود یا وہ جسے چاہیں ہمارے پروگرام میں بھیجیں ہم ان سے سوالات کریں گے اور وہ اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں، سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

شاہزیب خانزادہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ اسٹوری پوری تحقیق اور محنت کے بعد سامنے لائے ہیں اور ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، دعویٰ دائر کرنا عمران خان کا حق ہے، عمران خان جہاں چاہیں ہمیں بلائیں ہم ان کا سامنا کریں گے، لیکن ہم یہ ضرور چاہیں گے کہ عمران خان پر جو الزامات لگ رہے ہیں وہ ان کا جواب ضرور دیں۔

عمر فاروق کے منظر عام پر آنے سے توشہ خانہ کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے، ہلے تو کیس الیکشن کمیشن کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ تک محدود تھا لیکن اب سعودی تحائف کا خریدار سامنے آنے سے الزامات سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

عمر فاروق نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ گھڑی وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملی تھی اور جب وہ پاکستان کے دورے پر تھے تو اس وقت دی، اس کے بعد گھڑی توشہ خانہ میں جمع کروا دی گئی اور وہاں سے واپس خرید کر دبئی لے آئے اور پھر دبئی میں میں نے ان سے یہ گھڑی خریدی،شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کے الزامات پر کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جس عدالت میں جانا چاہیں جائیں ہم سامنا کریں گے۔
 

AZ1

Minister (2k+ posts)
Fraudia...

Stay tuned - More tosha khana corruption coming so.
no one trusting Jew tv because govt and jew tv didnt file any case against imran khan on this only ghulam ibne ghulam will trust pmln like you.

Imran khan did what he said he would filing case in UK and UAE is the proof where is govt proof or jew tv?