
وائس چانسلرکے خلاف ہراسانی کے الزام کی تحقیقات مکمل،پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کا الزام جھوٹا نکلا
پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف ہراسانی کا الزام انکوائری میں جھوٹا ثابت ہوگیا ہے۔
خبررساں ادارےاے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ سنگھارنے بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر اختر بلوچ پرہراسانی کا الزام عائد کیا تھا،جس پر انکوائری مکمل ہوگئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کی جانب سےاس معاملے کی رپورٹ سندھ حکومت انکوائری کمیٹی کوبھجوادی گئی ہے ،جس میں انکشاف ہواہے کہ شازیہ سنگھار کی جانب سےعائدکردہ جنسی ہراسانی کا الزام غلط ہے،ان کےموبائل فون میں الزام کوثابت کرنے کیلئے کوئی مواد یا شواہد نہیں ملے۔
واضح رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے وائس چانسلر پرالزاما ت کےبعد سندھ حکومت نے وائس چانسلر کو جبری طور پر چھٹیوں پربھیج دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/news%20FIA%20PP%20fd.jpg