یورپ بھر میں ایچ آئی وی میں اضافہ

Chaos agent

Prime Minister (20k+ posts)
59cfbe326c58d.jpg


یورپ کے مختلف ممالک میں 11 سال تک جاری رہنے والے سروے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ خطے کے تمام ممالک کے مردوں میں خطرناک حد تک ایچ آئی وی کا اضافہ ہوا ہے۔


دوسری جانب پاکستان میں ہونے والے ایک سروے کے دوران بھی اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں ایڈز اور ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد میں اندازوں سے ذیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔
علاوہ ازیں چین میں بھی حیران کن طور پر ایڈز میں پھیلاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔
لیکن پاکستان اور چین کے مقابلے یورپ میں ایچ آئی وی میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا، یورپ کے 31 ممالک میں نوجوانوں کے اندر ایچ آئی وی کے اثرات جانچنے کے لیے 2004 سے 2015 تک کیے گئے سروے کے نتائج حیران کن نکلے۔
سروے سے پتہ چلا کہ یورپ کے مختلف ممالک میں نوجوانوں کے بجائے 50 سال کے مرد حضرات میں ایچ آئی وی میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا۔
سائنس جرنل ’دی لینکٹ ایچ آئی وی‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق یورپین سینٹر فار ڈزیز پروینشن اینڈ کنٹرول کی جانب سے یورپی یونین (ای یو) اور یورپین اکانامک ایریا (ای ای اے) میں شامل ممالک میں کیے جانے والے سروے سے پتہ چلا کہ نوجوانوں کے مقابلے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں ایچ آئی وی کے ذیادہ اثرات موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 10 سال قبل ان ممالک میں ہر 10 میں سے ایک 50 سالہ شخص ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا تھا، تاہم 2015 تک ہر 6 میں سے ایک شخص اس وائرس میں مبتلا ہوگیا۔
نتائج میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 49 برس کی عمر کے افراد کے مقابلے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ایچ آئی وی کے ایڈوانس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
جن ممالک کے مرد ایچ آئی وی میں مبتلا پائے گئے، ان میں برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔
ماہرین نے تجویز دی ہے کہ سروے کے نتائج کو نظر میں رکھ کر یورپ بھر کے عمر رسیدہ افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے، کیوں کہ ممکنہ طور پر ان میں ایڈز میں مبتلا ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند سال میں نہ صرف یورپ بلکہ چین اور پاکستان جیسے ممالک میں بھی ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
چینی میڈیا کے مطابق رواں ماہ ستمبر 2017 تک چین میں ایڈز مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔
چین میں ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا افراد میں بھی اضافہ ہوا، حیران کن طور پر چین میں ذیادہ تر نوجوان اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔
پاکستان میں بھی ایڈز کے مریضوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے، اور اب تک ملک میں ایک لاکھ 32 ہزار افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔


پاکستان میں ترتیب وار سب سے ذیادہ مریض صوبہ پنجاب میں بستے ہیں، جن کی تعداد 60 ہزار سےزائد ہے، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے، جہاں ان کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے۔

https://www.dawnnews.tv/news/1065557/


 
Last edited by a moderator:

HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
The HIV Aids has been rapidly spreading in Europe as UK and Germany are on top where this disease has more patients and interestingly the ratio of this disease also rise in China and Pakistan. It is an alarming sign for the government of Pakistan to take effective steps to stop this killer disease as Non-profit organizations in Pakistan providing awareness about this chronic disease and its impact on our society.
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ایک بار ایک ممبر نے تنقید کی تھی کہ مسلمان وہ ہیں جو طب کی دنیا میں تحقیق کرنے کی بجائے کلونجی میں تمام بیماریوں کا علاج ڈھونڈھتے ہیں


کلونجی سے متعلقہ حدیث تو شاید سچ ہے یا نہیں ، لیکن اسلامی طرز زندگی میں ہر بیماری سے بچاؤ موجود ہے
 

Back
Top