کراچی میں بارش کے بعد ہونیوالی صورتحال پر حکومتی اتحاد کے صوبائی وزیر امین الحق پھٹ پڑے اور کہا کہ کراچی ڈوب رہا ہے ، جو لوگ شہر پر حکمران بنے ہوئے ہیں وہ چین کی بانسری بجارہے ہیں۔ جو صوبائی وزراء ہیں وہ شہر سے باہر عید منانے کیلئے گئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا کوئی والی وارث نہیں، ہم کس کے پاس جائیں، کس سے بات کریں؟
اس پر پی ٹی آئی رہنماؤں، صحافیوں اورسوشل میڈیا صارفین نے ایم کیوایم اور امین الحق کو کھری کھری سنائیں اور کہا کہ آپ اسی کے پاس جائیں جس کے کہنے پر آپ نے عمران خان کو چھوڑا۔۔ کچھ کا کہنا تھا کہ ہر سال جب بھی بارش ہوتی ہے تو آپ کا واویلا شروع ہوجاتا ہے۔ کچھ نے کہا کہ اب معصوم بننے کی کوشش نہ کریں، آپ سندھ حکومت کے اتحادی ہیں۔
فوادچوہدری نے تبصرہ کیا کہ اس سادگی پر کون نہ مر جائے
https://twitter.com/x/status/1546595416061485057
مغیث علی کا کہنا تھا کہ پی پی/ ایم کیو ایم کے ہوتے کراچی جیسا تھا ویسا رہے گا۔۔۔!!! ہر سال بارش کے بعد ماتم سنتے ہیں،، یہ ٹس سے مس نہیں ہوتے
https://twitter.com/x/status/1546404801897979904
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ مہان اداکار ہیں بھئی، مان گئے
https://twitter.com/x/status/1546623054771625990
عائزہ خان نے سوال کیا کہ کیا ایم کیو ایم میں اتنی سی بھی غیرت ہے کہ کراچی بارش میں ڈوبنے پر حکومت سے علیحدگی اختیار کر لیں؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1546476572013744129
ارسلان گھمن نے طنز کیا کہ بھائی بس فون کال کر کے پوچھ لیں کہ کہاں جائے۔
https://twitter.com/x/status/1546613129442127873
لالہ مرتضیٰ نے کہا کہ جن کے ساتھ چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتے تھے ان کے پاس جائیں اور ان سے پوچھیں کہ ہمیں کن کےساتھ باندھ دیا ہے
https://twitter.com/x/status/1546649534381449216
اظہرخان نے سوال اٹھایا کہ بھائی ابھی 3 مہینے پہلے ہی تو زرداری سے معاہدہ کیا ہے۔ کیا ہوا عمل نہیں کررہا معاہدے پر۔۔؟
https://twitter.com/x/status/1546624328388775938
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aminu11.jpg
Last edited: