
وزیراعظم عمران خان نے نسیم زہرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے 2011 میں ایک پیشگوئی کی تھی جو آج سچ ثابت ہوگئی ہے مگر انٹرویو لیتے ہوئے نسیم زہرہ اس بات کو ماننے سے انکاری تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر سینئر صحافی و تجزیہ کار معید پیرزادہ نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا اور کہا کہ ہر کسی کو خصوصاً میری دوست نسیم زہرہ کو بھی ،کیونکہ ہم غلط تھے اور عمران خان صحیح ، وہ ان لوگوں کو ہم سے بہتر جانتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1506180139784323074
ویڈیو کلپ نومبر 2011 میں عمران خان کے ایک انٹرویو کا چھوٹا سا حصہ تھا جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے مفادات ایک ہیں اور انہوں نے ایک دن ایک ہوجانا ہے،زرداری اور نواز شریف اکھٹے ہوجائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1307695768308940801
ان کی اس بات پر اختلاف کرتے ہوئے نسیم زہرہ نے کہا کہ میں آپ کو بتارہی ہوں کہ ایسا نہیں ہوسکتا، عمران خان نے کہا کہ جو قانون ہم لانا چاہتے ہیں یہ دونوں وہ برداشت نہیں کرسکتیں گے۔
نسیم زہرہ کی جانب سے عمران خان کی آج حقیقت ہونے والی پیشگوئی کو ماننے سے انکار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نسیم زہرہ کو چاہیے اب وہ پوری قوم کے سامنے آکر یہ اعتراف کریں کہ عمران خان بالکل صحیح تھے۔
واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں عمران خان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک اتحاد کی شکل اختیار کرچکی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن اور جمیعت علمائے اسلام سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ہی اکٹھی ہوکر عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6moeedzehramukhatib.jpg