
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی پھیلائی ہوئی تباہی سے ن لیگ ہی پاکستان کو نکال سکتی ہے، کچھ وقت لگے گا ملک بحرانوں سے نکل آئے گا، انشااللہ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نےشدید مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قوم کو تسلیاں اور حکومتی فیصلوں کو ملبہ سابق حکومت اور عمران خان پر ڈالنا شروع کردیا ہے۔
ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ہے۔ اس مشکل ترین معاشی صورت حال میں بھی حکومت پوری توجہ، محنت اور لگن سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ انشاءاللّہ آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔
https://twitter.com/x/status/1532687176013873152
مریم نواز شریف نے حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے سخت اقدامات لیے جانے سے متعلق فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف سے طالمانہ معاہدے آج قوم مہنگے پیٹرول،ڈیزل اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ پچھلے4سال سے مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں۔ انشاءاللّہ مسلم لیگ ن ہی پھر عوام کو ریلیف دے گی۔
https://twitter.com/x/status/1532685531041083392
مریم نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کی کال پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ باقی شرپسندی کی طرح اس کال پر بھی ایک بندہ نہیں نکلا۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ عوام نا صرف اس فتنے ،تخریب کار اور بھگوڑے کو جان چکی ہے بلکہ یہ بھی جانتی ہے کہ عمران کی پھیلائی ہوئی تباہی سے اگر کوئی جماعت پاکستان کو نکال سکتی ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے۔
مریم نواز شریف نے قوم کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ کچھ وقت لگے گا مگر ملک بحرانوں سے نکل جائے گا انشاءاللّہ۔
https://twitter.com/x/status/1532689416077996032
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5maryamawamtakleefehsas.jpg