ہمارا فیصلہ متفقہ ہوگا،میک اینڈ بریک ہمارے ہاتھ میں ہے،امین الحق

amin11ii.jpg


متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ اس وقت جو صورتحال ہے اس میں پورا پاکستان ایم کیو ایم کی طرف دیکھ رہا ہے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام "لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ آپس میں مشاورت کےبعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے،حکومتی اتحادی جماعتوں کے آج کے اعلانات کے بعد اب گیند ایم کیو ایم کے کورٹ میں آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان کے عوام کے عوام کیلئے فیصلہ کریں، اپوزیشن ہو یا حکومت دونوں طرف مایوسی نظر آتی ہے، ہم نے حکومت کو یہی کہا کہ پہلے آپ ہاؤس ان آرڈر کریں اپنے ناراض لوگوں کو ساتھ ملائیں پھر ہمارے پاس آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں امین الحق نے کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم میک اینڈ بریک کی صلاحیت رکھتی ہے مگر ایم کیو ایم ایک جمہوریت پسند سیاسی جماعت ہے،آج بھی ہماری قیادت کی مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ایک معنی خیز ملاقات ہوئی، ابھی حکومتی وفد نے تھوڑی دیر بعد آنا ہے، ہم ان کی باتیں سنیں گے اور اس کے بعد صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے جس کااعلان آج یا کل کسی وقت ہوسکتا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم ایک بہت ہی منظم سیاسی جماعت کے رکن ہیں، ایم کیو ایم جو بھی فیصلہ کرے گی وہ متفقہ ہوگا اور پوری جماعت اس پر لبیک کہے گی، ہماری جماعت میں 3-4 کے تناسب سے فیصلہ نہیں ہوگا۔
 

Allama G

Minister (2k+ posts)
ان کا مطلب ہے۔
مینو نوٹ وکھا،
میرا موڈ بنا

This Filthy parliamentary system is rotten to the core and the whole country is just sitting and watching this.

Banana Republic!
obviously. Why they should not get anything when Q league got the jackpot. Pity that their demands will not be beneficial for the people of Pakistan and Karachi!
 

Back
Top