ہائی کورٹ کے سابق جج کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے پر مقدمہ درج


lhcjudgeh1i112.jpg

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روالپنڈی کے کے تھانہ نیو ٹاؤن میں کانسٹیبل خالد محمود کی مدعیت میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) طارق عباسی کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ میں ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر دفعات شامل کی گئی ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اعجاز عرف کھوڑو نام کے ملزم نے ریٹائرڈ جج کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور ان سےبدتمیزی بھی کی ہے

مقدمہ کے مطابق ملزم کے بیرون ملک مقیم دو بھائی بھی ملزم کی معاونت کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1794624415734346083
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان ہائی کورٹ کے سابق جج اور ان کی فیملی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ملزمان نے اپنے مقاصد پورے کرنے کیلئےکرائے کے لوگ بھی ہائر کررکھے ہیں۔