گیلپ پاکستان کا نیا سروے، کتنے فیصد تاجرکاروباری صورتحال پر مطمئن؟

gallup-survey1124.jpg


گیلپ پاکستان کا نیا سروے۔۔ 54 فیصد تاجروں کا کاروباری صورتحال پر اظہار ِاطمینان

گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہنگائی کی شرح اس قدر بڑھنے کے باوجود بھی ملک کے 54 فیصد تاجر موجودہ صورتحال پر مطمئن ہیں، جبکہ آنے والے وقت کے لحاظ سے تاجروں میں غیر یقینی پائی جاتی ہے بلکہ ماضی کے مقابلے اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جب کہ رپورٹ کے مطابق ملک میں اچھے مستقبل سے مایوس تاجروں کی تعداد 29 فیصد سے بڑھ کر 39 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

gallup-21.jpg

gallup-311.jpg

galup-4.jpg


گیلپ پاکستان کے بزنس کانفیڈنس انڈیکس کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طبی سامان کی خرید و فروخت کرنے والے سب سے زیادہ مطمئن دکھائی دیئے ہیں اور ان کی تعداد 68 فیصد ہوگئی ہے۔ اس طرح خدمات کا شعبہ بھی 64 فیصد تک مطمئن نظر آیا ہے۔

gallup-411.jpg

gallup-511.jpg

gallup-64411.jpg

gallup-711.jpg


گیلپ پاکستان کے میں سروے میں 580 شعبوں کی آرا شامل کی گئیں۔ جس سے سامنے آنے والی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملکی سمت کو درست نہ سمجھنے والوں کی شرح میں بھی 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
انکے منہ کو خون لگا ہوا ہے. یہ طبقہ صرف اس صورت میں خوش ہو سکتا ہے جب انکو غریب کا خوں نچوڑنے کی کھلی چھٹی دے دی جاۓ
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
صاف ظاہر ہے لُٹ مچا کر، حکومت کو ہڑتالوں کی بلیک میلنگ کر کے اور ٹیکس کا ایک ٹکا نا دے کر بھی اگر تاجر مطمئن نہیں تو پھر ان کو آگ لگا دینی چاہیے
 

Back
Top