
بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان کے بعد عرب ممالک نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آریا ہے، عرب ممالک میں ترجمان بی جے پی کے بیان کے خلاف شدید احتجاج بھی شروع ہوگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1533139744506396672
کویت میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی انتہا پسند حکومت کے وزیراعظم نریندر مود کی تصاویر کوڑے دانوں پر لگادیں۔
عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے مختلف عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا ہے، عمان کے مفتی اعظم نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیا اور کہا کہ ہندوستان میں حکمران انتہا پسند جماعت کے سرکاری ترجمان کی جانب سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی پاکیزہ بیوی ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے خلاف گستاخانہ اور قابل مذمت بیان پر مشرق و مغرب کے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1533290716700545026
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو پوری دنیا کے مسلمانوں سے ایک متحد قوم بن کر کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔
عرب ممالک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد بھارتی جنتا پارٹی نے نوپور شرما کی رکنیت معطل کردی ہے۔
Last edited: