کے پی:پارلیمانی بورڈ کےپی ٹی آئی ارکان خودامیدوار،رشتےداروں کیلئےسفارشیں؟

mehmod-khan-kpk-pakistan-ppt.jpg


خیبرپختونخوا میں انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان کی انوکھی منطق سامنے آگئی, اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے بنائے گئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان خود امیدوار بن گئے جب کہ دوسروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتے کرتے پارلیمانی بورڈ کے ارکان نے اپنے لیے ٹکٹیں کنفرم کرا لیں اور اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے لیے بھی ٹکٹوں کی سفارشیں کرنے لگے۔

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا، جس میں سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر شاہ فرمان، سابق وفاقی و صوبائی وزرا علی امین گنڈاپور، شوکت یوسفزئی، شبلی فراز، اعظم سواتی، مولانا نورالحق قادری ،محمد عاطف خان، تیمور خان جھگڑا ، شہرام تراکئی، جنید خان ، عمر ایوب خان، شہریار خان ، اشتیاق ارمڑ اور فضل خان شامل ہیں۔

پارٹی ڈرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے والے پارلیمانی بورڈ کے ارکان اپنے کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ پارلیمانی بورڈ کے ارکان اپنے بیٹوں اور بھائیوں کے لیے بھی ٹکٹ لینے کے لیے سفارشیں کررہے ہیں۔

گزشتہ انتخابات میں بھی پرویزخٹک اپنے بیٹے، اسد قیصر اپنے بھائی اور علی امین گنڈاپور بھی اپنے بھائی کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔