کیک پیسٹری اگر مہنگی فروخت ہو رہی ہے تو ہونے دیں: چیف جسٹس

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

----فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کیک پیسٹری اگر مہنگی فروخت ہو رہی ہے تو ہونے دیں۔

خیبرپختونخوا میں بیکری آئٹمز کی قیمتیں مقرر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین پر صوبائی حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بیکری آئٹمز بنیادی اشیاء میں نہیں آتے، بنیادی اشیاء کی قیمتیں مقرر کرنا تو سمجھ آتا ہے، بیکری آئٹمز نہیں، فرانس میں کہا گیا تھا روٹی نہیں ہے تو کیک کھالو۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ کیا کیک کا کوئی متبادل ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ کیک کا کوئی متبادل نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کوٹ اور ٹائی وکلاء کی ضرورت ہیں، کیا کل ان کی قیمت بھی حکومتیں مقرر کریں گی؟

بیکری مالک کے وکیل نے کہا کہ بنیادی اشیاء کی قیمت روزانہ مقرر ہوتی ہے، بیکریوں کی 6 ماہ بعد۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ یہ تو ڈیمانڈ اور سپلائی کا معاملہ ہے، لمبے عرصے کے لیے قیمت کیسے مقرر ہوسکتی ہے؟ قانون اجازت دے بھی تو یہ قانون کی منشا نہیں ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت سے بات کروں گا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے شہری حاجی ادریس اعوان کی اپیل مسترد کردی تھی۔پشاور ہائی کورٹ نے کے پی حکومت کا بیکری آئٹمز کی قیمتیں مقرر کرنا درست قرار دیا تھا۔

Source
 
yaar 20

Senator (1k+ posts)
اس جج کے دماغ کا کوئی علاج کرنا چاہیے کیک پیسٹری کی قیمتیں
متعین کرنا۔ کیا آ ئین توڑنے والوں کو سزا نہ دینے سے زیادہ اہم ہے؟
 
Last edited:

Storm

MPA (400+ posts)

----فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کیک پیسٹری اگر مہنگی فروخت ہو رہی ہے تو ہونے دیں۔

خیبرپختونخوا میں بیکری آئٹمز کی قیمتیں مقرر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین پر صوبائی حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بیکری آئٹمز بنیادی اشیاء میں نہیں آتے، بنیادی اشیاء کی قیمتیں مقرر کرنا تو سمجھ آتا ہے، بیکری آئٹمز نہیں، فرانس میں کہا گیا تھا روٹی نہیں ہے تو کیک کھالو۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ کیا کیک کا کوئی متبادل ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ کیک کا کوئی متبادل نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کوٹ اور ٹائی وکلاء کی ضرورت ہیں، کیا کل ان کی قیمت بھی حکومتیں مقرر کریں گی؟

بیکری مالک کے وکیل نے کہا کہ بنیادی اشیاء کی قیمت روزانہ مقرر ہوتی ہے، بیکریوں کی 6 ماہ بعد۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ یہ تو ڈیمانڈ اور سپلائی کا معاملہ ہے، لمبے عرصے کے لیے قیمت کیسے مقرر ہوسکتی ہے؟ قانون اجازت دے بھی تو یہ قانون کی منشا نہیں ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت سے بات کروں گا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے شہری حاجی ادریس اعوان کی اپیل مسترد کردی تھی۔پشاور ہائی کورٹ نے کے پی حکومت کا بیکری آئٹمز کی قیمتیں مقرر کرنا درست قرار دیا تھا۔

Source
its it actaully true, kia waqai yea suub ho raha hy Pakistan ki suub say highest level ki adalat main