
کیا پنجاب کا نگران سیٹ اپ وقت سے پہلے ختم ہورہا ہے؟ دوصحافیوں نے بڑا دعویٰ کردیا
ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک تقریب میں پنجاب نگراں حکومت کے تین چار وزرا کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کے ہمارا اصل مقصد صرف 90 دن میں الیکشن کروا کر یہاں سے عزت سے جانا ہے۔
محسن نقوی کے چینل کے رپورٹر علی رامے کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کی موجودہ نگران حکومت صوبے میں الیکشن کے لیے کسی بھی قسم کی بلاوجہ تاخیر اور رکاوٹ کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں ہے اور اگر ایسی کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو یہ نگران سیٹ اپ وقت سے پہلے ختم بھی ہوسکتا ہے
https://twitter.com/x/status/1627922861758324737
اسی طرح کا دعویٰ رائے ثاقب کھرل نے بھی کیا ہے جن کے مطابق پنجاب کا نگران سیٹ اپ جانے کی اطلاعات ہیں۔۔ یا الیکشن کروائو یا سیٹ اپ جا رہا
رائے ثاقب کھرل کا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری مقدمہ بنانے میں بھی نگران سیٹ اپ استعمال نہیں ہونا چاہتا۔ ن لیگ رگڑے دینا چاہتی تو وفاقی حکومت سے کروائے۔
https://twitter.com/x/status/1627961090159132672
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shshbazzhaha.jpg