
وزیراعظم عمران خان نے دورہ روس سے قبل آر ٹی کو دیئے جانے والے انٹرویو میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ براہ راست مباحثے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ابھی تک بھارت کی جانب سے تو کوئی باقاعدہ جواب نہیں بن پایا البتہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اپنی رائے دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی نشریاتی ادارے کی میزبان کو انٹرویو کے دوران بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے زور دیا کہ بھارت کو ہندوتوا کے بجائے انسانيت پر توجہ دينی چاہيے، پاکستان کی موجودہ حکومت اقتدارمیں آئی تو سب سے پہلےبھارت سےرابطہ کیا، وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ بھارت گاندھی اورنہرو کا نہیں بلکہ مودی کا ہے۔
اس بات پر میزبان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ان باتوں سے اتفاق نہیں کریں گے اور لیکن اگر وہ بھی اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیں تو ہم انہیں بھی نشرکریں گے۔ اس پر وزیراعظم نے ٹی وی پر بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے ساتھ مباحثہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس پر عبدالباسط نامی صارف نے کہا کہ بھارتی جانتے ہیں ان کا وزیراعظم بات نہیں کرسکتا، جب سے وزیراعظم بنا ہے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی، کانفیڈنس نہیں بیچارے کے پاس اور انگلش بھی خراب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1496106759190106112
صارفین کی جانب سے سن 1971 کی جنگ یاد دلانے والوں کیلئے بھی تگڑا جواب دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1496123764194619402
بھارتی وزیراعظم کی جانب سے "ٹیلی پرامپٹر" سے تقاریرپڑھنا بھی زیربحث آیا۔
https://twitter.com/x/status/1496198395224023048
فیصل کھوکھر نے کہا کہ یقینا مودی میں وہ ہمت اور حوصلہ نہیں کہ عمران خان جیسے لیڈر کا سامنا کر سکے۔
https://twitter.com/x/status/1496194472316751872
اس پر معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا نے بھی بات کی اور اس خیال کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو اس مطالبے کیلئے ٹیگ کیا جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1496033712550686721
ایک صارف نے اس موقع پر کہا کہ ایسا کوئی سربراہ مملکت تبھی کہہ سکتا ہے جب اس کا بھارت میں کوئی کاروبار نہ ہو۔
https://twitter.com/x/status/1496062189156843525
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1modikhanmobahisasm.jpg