کیا واقعی تحریک انصاف آزادکشمیر کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے؟

kashmiahsaia.jpg

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی ہائیکورٹ آزادکشمیر کی جانب سے رجسٹریشن منسوخی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

دعویٰ کیا جارہا تھا کہ تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ اس لئے کی گئی ہے تاکہ تمام پی ٹی آئی ارکان کی آزادحیثیت ہوجائے اور وہ کسی بھی پارٹی میں شامل ہوں تو ان پر کوئی قدغن نہ ہو۔

اس پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخی کی خبر غلط ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1647857945776910337
عمر شہزاد کے مطابق حتمی بحث کی تاریخ 8 مئی مقرر ہے ، اس کیس میں صرف تحریک انصاف فریق نہیں بلکہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل حبیب اکرم نے بھی اس طرف اشارہ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کیلئے ن لیگ اور پی پی میدان میں آگئی ہیں اور وہ تحریک انصاف کی آزادکشمیر کی رجسٹریشن کینسل کروانا چاہتی ہیں تاکہ آزادکشمیر حکومت پر قبضہ کیا جاسکے۔
 

Back
Top