کیا واقعی اسلام سے پہلے لڑکیوں کو زندہ دفن کردیا جاتا تھا؟

Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
یہ بحث ہی نہیں ہے جس کی طرف آپ اشارہ کررہے ہیں۔ میرا تو مرکزی نکتہ یہ ہے کہ کیا اسلام سے پہلے لڑکیوں کو زندہ دفنانے کی رسم یا رِیت اس قدر قابلِ ذکر سکیل پر تھی جس کی بنیاد پر آج کے مسلمان یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ اسلام سے پہلے تو عورت کو زندہ رہنے کا حق ہی نہیں دیا جاتا تھا اور یہ اسلام ہی تھا جس نے عورت کو زندہ دفن ہونے سے بچا کر جینے کا حق مرحمت فرمایا، وہ بھی اس صورت میں جبکہ آج بھی ایسے واقعات وہ بھی اسلامی معاشروں میں وقوع پذیر ہورہے ہیں۔
Mass scale of girls genocide became prevalent in present day endia when Hindus came to power ...... It has not been reported under Islamic rulers of Endia .....
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
سرکار آپ کی لاجک کے حساب سے تو عرب کی آبادی ہی شرنک ہوجانی چاہئے تھی، کہ مرد جنگوں میں مرجاتے تھے اور عورتوں کو پیدا ہوتے دفنا دیا جاتا تھا، قصہ ختم۔۔۔

بائی دا وے یہ بے چاری مرہم پٹی کرنے والی عورتوں کو ہی اٹھا کر مومنین اپنی لونڈیاں بنا لیتے تھے کیا۔۔؟
میری لاجک تناسب کی لاجک ہے جب کہ آپ کی لاجک بلکل بھی لاجک نہی ہے۔ میں نے یہ نہی کہا کہ سارے مرد مارے جاتے تھے۔ رہی بات کنیزیں بنانے کی تو لشکروں کے ساتھ عورتیں اور بچے بھی جایا کرتے تھے لیکن وہ جنگ میں حصہ نہی لیتے تھے۔