
وزیراعلٰی خیبرپختونخوا اور گورنر کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات۔۔ کیا گورنر خیبرپختونخوا مستعفی ہونے جارہے ہیں؟ جواب سامنے آگیا
رضوان غلیزئی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ذرائع کےمطابق نگراں وزیراعلی پختونخوا اعظم خان اور گورنرکےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہواہے۔
انکے مطابق وزیراعلی نےگورنر کےانتظامی امور میں مداخلت پر اعتراض کرتے ہوئےکہا “صوبےکا چیف ایگزیکٹو ہوں، آپ میری مرضی کےبغیر چمچ نہیں اٹھاسکتے، آپکی جانبداری اورمداخلت رہی توشفاف انتخابات نہیں ہوسکتے”۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کے استعفے سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں، یہ محض ایک افواہ ہے
صحافی لحاظ علی نے طنز کیا کہ خیبر پختونخوا کے خاموش طبع وزیراعلی محمد اعظم خان نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے ببانگ دہل اعلان کیا ہے کہ ” میں استعفی نہیں دوں گا“