
سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی کے مطالبے پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر چیئرمین سینیٹ کو جمع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ سوال کیا جارہا تھا کہ وہ کونسی جماعت میں شامل ہونگے۔ مصطفیٰ کھوکھر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا پی ٹی آئی سپورٹرز میں عام تھا جس کے بارے میں مختلف آراء سامنے آئیں۔
کسی نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کی تحریک انصاف میں شمولیت کی حمایت کی اور کسی نے مخالفت۔۔ مخالفت کرنیوالوں نے مرحوم تاجی کھوکھر سے اسکی رشتہ داری کو جواز بنایا جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ نوازکھوکھر ایک ہوٹل میں نورعالم خان کیساتھ ایک بزرگ کو پیٹنے میں پیش پیش تھا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے انہوں نے اس پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پارٹی کی صفوں سے جو مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا وہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا، اس حمایت کے لیے میں سب کا شکرگزار ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1590576957447888897
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کر دیا کہ جو لوگ میرے سیاسی کریئر پر پیشگوئیاں کر رہے ہیں ان کیلئے میں بتانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کی حتی الامکان کوشش کویں گے۔
https://twitter.com/x/status/1590577060363505664
یاد رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کی مبینہ وائرل ویڈیو کے معاملے پر سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرنے اور سوالات اٹھانے کے بعد پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت نے مصطفیٰ نواز کھوکھر سے سینیٹ کی نشست سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kh11u1i11.jpg
Last edited by a moderator: