کیا عوام کو توشہ خانہ میں الجھاکر کسی اہم ایشو سے توجہ ہٹوائی جارہی ہے؟

umar-farooqi1i1.jpg


عوام کو توشہ خانہ میں الجھاکر کس اہم ایشو سےتوجہ ہٹوائی جارہی ہے؟ اینکر عمران خان، کامران خان اور دیگر صحافیوں کاانکشاف

عمران خان سے توشہ خانے کے تحائف کی خریداری کا دعویدار سامنے آگیا، دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے مبینہ طور پر یہ تحائف 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔

عمر فاروق نے دعویٰ کیا کہ 2019ء میں عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے ان تحائف کو فروخت کرنے کے حوالے سے ان سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان یہ تحفے لے کر دبئی ان کے دفتر آئی تھیں۔

اسی ہنگام میں ایک اور خبر آئی جو میڈیا کی نظر سے اوجھل ہوگئی جو آرمی چیف کی مدت ملازمت، توسیع اور دوبارہ تعیناتی سے متعلق تھی۔

نجی خبررساں ادارے سے وابستہ تحقیقاتی صحافی ریاض الحق نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترامیم کی تجویز سامنے آئی ہے، ان میں سب سے اہم ترمیم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، دوبارہ تعیناتی سے متعلق ہے۔

ریاض الحق کے مطابق موجودہ قانون کے مطابق اگر وزیراعظم اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئےری اپوائنٹمنٹ کرتے ہیں تو اس میں وزارت دفاع کی سمری آئے گی،وزیراعظم دستخط کریں گے اور پھر صدر مملکت اس سمری کی منظوری دیں گے، تاہم جب آرمی ایکٹ میں "ری ٹینشن" کا لفظ شامل ہوجائے گا وزیراعظم ایک لائن کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے تو یہ معاملے طے پاجائے گا اس میں کسی دوسرے ادارے، محکمے، سمری یا منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ قانون سازی ہوجاتی ہے تو موجودہ آرمی چیف کو بھی اس قانون کے تحت "برقرار" رکھا جاسکتا ہے۔

اس پر اینکر عمران خان نے کہا کہ گھڑی میں الجھا کر آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تیاری آرمی چیف کی ایکسٹینشن کرنا آسان ہوجائے گا۔ امپورٹڈ نے کرونا کے بہانے گیم تیار کر لی۔ فوکس کہیں اور شفٹ کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1592812897255952385
کامران خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ قیمتی گھڑی فروخت چٹپٹی خبروں کے شور وغوغا میں آج اخبار ڈان کے فرنٹ پیج پر چھپنے والی اس انتہائی اہم خبر کو غائب نہ ہونے دیں اس خبر کے پیچھے آرمی چیف تعیناتی سے منسلک وہ خفیہ معملات ہیں جو مملکت و سیاست کے مستقبل ہر اثرانداز ہوں گے
https://twitter.com/x/status/1592802586599780352
اسلام الدین ساجد نے سوال کیا کہ کیا ڈیلی میل کو ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے ادا کر دئے گئے ہیں؟ اگر اس کیس میں ہتک عزت کا دعوی واپس لیا جاتا ہے تو کیا زلزلہ زدگان کو ان کا لوٹا گیا رقم واپس کیا جائے گا؟

انہوں نے مزید سوال کیا کہ اس کیس سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا جارہا
https://twitter.com/x/status/1592802954612215810
قوم کو توشہ خانہ گھڑی کی لاحاصل بحث میں الجھا کر اصل واردات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی!! کرائم منسٹر چیری بلاسم بوٹ پالش فوجی افسران کی جنبشِ قلم سے ایکسٹینشن، ریٹائرمنٹ ،ملازمت میں توسیع کے قانون کی منظوری کروا رہا ہے تاکہ مَن پسند فوجی جرنیل کو آرمی چیف بنایا جا سَکے!!
https://twitter.com/x/status/1592806679502278657
حقیقت ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ توشہ خانہ ڈرامہ 4 کیسز کو دبانے کے لیے لانچ کیا گیا ،ارشد شریف شہید کا قتل ،اعظم سواتی کیس ، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ، سائفر کی تحقیقات
https://twitter.com/x/status/1592770373107736576
جس پر عالیہ خان نے کہا کہ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے توجہ ہٹانے کے لیے بھی
https://twitter.com/x/status/1592835012394901508