
کیا شہباز شریف صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین کا سوال
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کےلئے کوئی رقم نہ لی جائے، وزیراعظم نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1521078437452316672
اس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کیا شہباز شریف صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں؟ شہبازشریف دوسرے صوبوں کے بارے میں کیوں نہیں سوچتے؟
https://twitter.com/x/status/1521159362663833600 https://twitter.com/x/status/1521159238013394945 https://twitter.com/x/status/1521152796153819136 https://twitter.com/x/status/1521157239339470848
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف صحت کارڈ بندکرواکر اب ڈرامہ کررہے ہیں، ادویات تو پہلے ہی ہسپتال سے مفت ملتی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1521146747749236736 https://twitter.com/x/status/1521153752866119680 https://twitter.com/x/status/1521144506032218112 https://twitter.com/x/status/1521142534772342786
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ دس لاکھ کا صحت کارڈ ختم کرکے دس روپے کی ڈسپرین مفت دی جائیگی۔
https://twitter.com/x/status/1521155793697001473 https://twitter.com/x/status/1521132123037794304
طلعت کا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں، لنگر خانے اور صحت کارڈ بند کرنے کے بعد کرائم منسٹر شوباز کا ڈرامہ۔ لعنتی آدمی غریب جب ڈاکٹر کو دکھا ہی نہیں سکے گا تو دوائی تم نے کیا نوازشریف یا مریم کو کھلانے ہے۔ صحت کارڈ تھا تو دوائی اور علاج دونوں فری تھا۔ اب نہ ہی دکھا سکتے نہ دوائی کی ضرورت پڑے گی۔
https://twitter.com/x/status/1521154261576527873
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اسپتال کے باہر جو میڈیکل سٹور ہیں ان پر مفت کرو۔۔۔۔ہسپتالوں سے پیناڈول اور سرنج کے علاؤہ کچھ نہی ملتا۔ یہ شوبازیاں چھوڑ کر صحت کارڈ کو بحال کرو۔
https://twitter.com/x/status/1521132253677600768
اکبر کا کہنا تھا کہ اچھا اپنے بیٹے کو ہی ہدایت کر دیتا لیکن سوچ وہی ہے وزیراعلی پنجاب والی اس سے باہر نہیں نکل رہا پورے ملک کا وزیراعظم لیکن فوکس صرف پنجاب پر جہاں اپنا بیٹا سی ایم ہے کم از کم آئینی طریقے پر وزیراعلی پنجاب کو درخواست دو کہ یہ شوشا آپ چھوڑو۔
https://twitter.com/x/status/1521130695783071747
واضح رہے کہ اس سے پہلے شہبازشریف نے صرف پنجاب کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا جبکہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے کسی قسم کا اعلان نہیں ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahi1i1.jpg