
کیا شاہ محمودقریشی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں؟ شاہ محمودقریشی کا دو ٹوک ردعمل سامنے آگیا۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجا ریاض کہہ رہے ہیں میں پیپلز پارٹی میں جا رہا ہوں، میں کہتا ہوں پیپلز پارٹی میں میری جوتی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو جواب دینا آتا ہے، راجا ریاض کو قائد حزب اختلاف کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا پورا خاندان عمران خان کے ساتھ ہے، مجھے نواز شریف اور آصف زرداری کی جانب سے دعوت تھی، میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کا ساتھ دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ تاریخی جلسے نے ماضی کے ریکارڈ توڑ دئیے،جلسہ میں صرف مقامی لوگ تھے، یہ آزمائے ہوئے چہرے ہیں، قوم نے انہیں مسترد کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن مہم پُرامن طریقے سے چلائی ہے، یہ 20 حلقے ان کی زندگی موت کا سوال ہیں، سوچ رہے ہیں ان کو نیم وزیراعلیٰ کہا جائے۔
بشریٰ بی بی کے خلاف جاری کمپین پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خاتون جن کا سیاست سے تعلق نہیں، ان کے خلاف ایسی باتوں کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر میں ماں اور بہنیں ہیں شائستگی کے دامن کو نہ چھوڑیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/smai1i1i1i1.jpg