
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان فوجی نہیں، سیاسی ناکامی تھی ۔
جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ کہ 1971ء سے متعلق کچھ حقائق درست کرنا چاہتا ہوں، 1971ء میں فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی۔ہماری فوج مشرقی پاکستان میں بہت جرات مندی سے لڑی۔
آرمی چیف نے کہا کہ میں آج ایک ایسے موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں جس پر بات کرنے سے عموماً لوگ گریز کرتے ہیں۔ یہ موضوع 1971 میں ہماری فوج کی سابق مشرقی پاکستان میں کارکردگی سے متعلق ہے۔ میں اس حوالے سے کچھ حقائق درست کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لڑنے والے فوجیوں کی تعداد 92 ہزار نہیں صرف 34 ہزار تھی، 34 ہزار افراد کا مقابلہ ڈھائی لاکھ بھارتی فوج دو لاکھ ٹرینڈ مکتی باہنی سے تھا۔
جس وقت سانحہ مشرقی پاکستان ہوا تھا اس وقت آرمی چیف جنرل یحییٰ خان تھے جو صدر پاکستان بھی تھے۔سانحہ مشرقی پاکستان 1970 کے انتخابات کے بعد وقوع پذیر ہوا تھا جب شیخ مجیب کو 160 سیٹیں اور بھٹو کو 80سیٹیں ملیں جس کے بعد اقتدار کاتنازعہ پیدا ہوا کیونکہ بھٹو کادعویٰ تھا کہ انہیں 4 صوبوں سے اکثریت ملی ہے جبکہ شیخ مجیب کو صرف مشرقی پاکستان سے
جنرل یحییٰ خان نے بھٹو کا ساتھ دیا جس کے بعد ملک انتشار کا شکار ہوا، اسکا بھارت نے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان سے جنگ چھیڑدی لیکن جنرل یحیٰی شراب اور شباب کی محفلوں میں غرق رہا اور مشرقی پاکستان علیحدہ ہوکر بنگلہ دیش بن گیا۔
اس حوالے سے عثمان منظور کا کہنا تھا کہ فوج 1958 سے 1971 تک 13 سال مسلسل اقتدار پہ قابض رہی، مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشنز کیے۔ تمام سیاسی اور فوجی فیصلے فوج خود کر رہی تھی۔ ملک دو ٹکرے ہو گیا لیکن ناکامی فوج کی نہیں تھی۔
https://twitter.com/x/status/1595444796000174080
کامران خان نے تبصرہ کیا کہ طویل عرصے تک موضوع بحث بنا رہے گا جنرل باجوہ کے الوداعی خطاب کا یہ حصہ جس میں انہوں نے سقوط مشرقی پاکستان کا زمہ دار فوج نہیں سیاستدانوں کو قرار دیا جنرل باجوہ نے قوم سے بھی گلہ کیا سابقہ مشرقی پاکستان میں فوج کے قربانیوں اور شہادتوں کو فراموش کردیا گیا
https://twitter.com/x/status/1595449916280786944
صحافی عدنان عادل کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان کے قتل سے نوزائیدہ مملکت کی قومی تعمیر رک گئی۔ فاطمہ جناح کو مصنوعی شکست دینے سے مشرقی پاکستان میں مرکز سے بیگانگی پیدا ہوئی۔ مجیب الرحمن کا مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے سے ملک تقسیم ہوا۔ ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو کے قتل سے سندھ کا وفاق سے رشتہ کمزور ہوا۔ سبق سیکھیے!
https://twitter.com/x/status/1595398496961662984
شفاء یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شیخ مجیب الرحمن نے 160 نشستیں جیتیں اور بھٹو نے صرف 80۔ملک میں حکومت کس کی ہونی چاہیے تھی؟ کیا جمہورکی رائےکی حفاظت ملک کے باہر سے آکر کسی نے کرنی تھی؟ کیوں ایک سیاستدان کو عوام کی رائے کو پامال کرنے کی اجازت دی گئی جب محافظ دیکھ رہے تھے کہ ملک دو ٹکڑے ہونے جارہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1595440623997403137
خرم اقبال نے تبصرہ کیا کہ سانحہ مشرقی پاکستان سیاسی ناکامی تھی، جنرل باجوہ آخری خطاب میں فوج پر لگا داغ دھو گئے۔
https://twitter.com/x/status/1595406305359011841
سلمان درانی نے سوال کیا کہ کیا بلاول اپنے نانا پر 1971 کے لگے الزام کا جواب دیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1595409413816594433
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ یقیناً اگر اس وقت جنرل یحیٰی سیاست کی بجائے فوجی معاملات چلاتے تو سانحہ مشرقی پاکستان نہ ہوتا۔
https://twitter.com/x/status/1595442355145949184
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mashri.jpg