
کچھ مقتدر حلقوں کا خیال ہے کہ عمران خان کو زبردستی یا ٹیکنیکل طریقے سے نااہل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا شدید ردعمل آنے کا امکان ہے، مائنس عمران خان فارمولہ ممکن نہیں۔ عمران خان نے پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو عوام میں جانے کے قابل نہیں چھوڑا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام خبر ہے میں اس سوال "کیا عمران خان کے لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم جلسے کے بعد عمران مائنس فارمولا استعمال کیا جائے گا" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کچھ مقتدر حلقوں کا خیال ہے کہ عمران خان کو زبردستی یا ٹیکنیکل طریقے سے نااہل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا شدید ردعمل آنے کا امکان ہے، مائنس عمران خان فارمولہ ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن متقدر حلقوں میں دو ہفتے پہلے کا جا رہا تھا کہ عمران خان کو نااہل کروایا جائے گا، ان میں سے کچھ کا خیال ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو زبردستی یا ٹیکنیل طریقے سے نااہل کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام شدید ردعمل دے گی۔ 13 جماعتوں کا اتحاد بناتے وقت ان کا خیال تھا کہ عوام ان پارٹیوں کے ساتھ آ جائے گی لیکن عمران خان کے پے درپے جلسوں کے بعد 80 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمران خان کو مائنس کرنے کی غلطی نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ نہایت ذمہ دار ذرائع کے مطابق عمران خان کو مائنس کرنے سے جو طوفان کچھ عرصہ بعد آنا ہے وہ ان کی نااہلی یا گرفتاری کی صورت میں سب کی سیات ملیامیٹ ہو جائے گی۔ ہمارے اب تک کے پچھلے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں ۔ نیشنل ہاکی سٹیڈی میں جلسے کے بعد سے عمران خان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوا ہے، اس لیے اس وقت مائنس عمران خان فارمولا ممکن نہیں۔
موجودہ اتحادی حکومت ، میاں محمد نوازشریف اور آصف علی زرداری کا خیال ہے کہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ان کی سیاسی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان نے پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو عوام میں جانے کے قابل نہیں چھوڑا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17bhainkhannahlhalqy.jpg