کوٹری کے مندر سے مورتیوں کے ہار چوری،وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر مقدمہ درج

kotri.jpg


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس کے بعد کوٹری کے مندر سے مورتیوں کے ہار چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے کوٹری میں واقع مندرسے مورتیوں کے ہار چوری ہونے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس پر وزیراعلی نوٹس لے لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعلی مراد علی شاہ نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی ہدایات کی جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی اور چوروں کی تلاش شروع کی گئی۔پولیس نے ہار تلاش کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے جیو فینسنگ اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے بھی مارنا شروع کردیئے ہیں۔

Moortis-at-Kotri-mandir.jpg


واقعے کے حوالے سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ چور نے گزشتہ رات مندی کی چھت سے اندر داخل ہوکر ہار چرائے، چوری ہونے والے 2 ہار چاندی کے تھے جن کی مالیت 40ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ چور نے نہ صرف ہار چرائے بلکہ مندر کے چندے والے گلے میں سے20 ہزار روپے بھی اڑا لے گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مندر کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
خود چوری کرتے ہیں اور خود ہی مقدمہ بھی کرتے ہیں ۔۔ ۔
سندھ میں کروڑوں روپوں کی گندم چوری ہو جاتی ہے یہ چھوٹے ہار کون چھوڑیگا؟
 

Back
Top