
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پر دس وزرا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں جس میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سب پر بازی لے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے 10 وفاقی وزراء کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے۔
بہترین کارکردگی میں مراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے، اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے، ثانیہ نشتر کی سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر، شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے نمبر پر رہی۔ شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر، خسرو بختیار کی وزارت صنعت و پیداوار چھٹے نمبر پر آئی۔
جب کہ مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف ساتویں، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی وزارت تجارت آٹھویں نمبر پر رہی۔
شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اور فخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت آخری نمبر پر رہی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1491669900141731842
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ کی 10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ہے اور اپنے ٹاپ ٹین میں نہ آنے کی وجہ بھی بتادی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ ہم اس بار اس لئے جگہ نہیں بنا سکے کیونکہ کارکردگی ان پراجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-mr.jpg