واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو بے دخل نہیں کیا جا رہا۔
اوول آفس میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے وضاحت کی کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو بے دخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے کہ غزہ سے کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور اس کا مقصد علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
ٹرمپ کے اس بیان پر مسلم ممالک سمیت چین، روس اور یورپی ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔
ممالک سمیت دنیا بھر سے مذمتی بیانات سامنے آئے تھے۔