کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا: ٹرمپ کا یوٹرن

1741845950552.png


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو بے دخل نہیں کیا جا رہا۔


اوول آفس میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے وضاحت کی کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو بے دخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے کہ غزہ سے کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور اس کا مقصد علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔


ٹرمپ کے اس بیان پر مسلم ممالک سمیت چین، روس اور یورپی ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔
ممالک سمیت دنیا بھر سے مذمتی بیانات سامنے آئے تھے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


یہ یوٹرن نہیں ہے

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ مل کر بڑی ہوشیاری سے زبردست کارڈ کھیلا اور عربوں کو بیوقوف بنا کر اپنا مطلب نکال لیا . اسرائیل نے جو بربریت غزہ پر کی اس سے غزہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا . اس سے پہلے کہ دنیا اسرائیل کو ہر فورم پر ذلیل کرکے مطالبہ کرتی کہ وہ غزہ کی ری کنسٹرکشن کی ذمے داری اٹھائے (جو کہ پیسہ امریکہ کی جیب سے نکلنا تھا کیونکہ عربے پیسہ دینے سے انکار کر چکے تھے) ٹرمپ نے اوپر نیچے غزہ پر قبضے کے بیانات دے کر عربوں کی ہوا نکال دی
اس سارے ڈرامے میں عربوں نے فوری فیصلہ کیا اور ٦٥ ارب ڈالر سے ری کنسٹرکشن کا پلان دے کر کمٹمینٹ کر لی . یہی ٹرمپ اور نیتن یاہو چاہتے تھے اور وہ ہو گیا
تباہی پھیلائیں اسرائیل اور امریکہ اور ری کنسٹرکشن کریں بیوقوف عربے
 

Back
Top