کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق،

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کےقریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 4 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں بڑیچ مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں 21 افراد بھی زخمی ہوئے جنھیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا سڑک کنارے ہوا، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔


پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں، دھماکے سے جائے وقوع پر کھڑی موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
 

Back
Top