کفایت شعاری:وزیراعظم چیف جسٹس سےعدلیہ کےاخراجات محدودکرنےکی اپیل کریں گے؟

shehbaz-sharif-court-and-ad.jpg


وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی کفایت شعاری کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا اعلان کریں گے جن میں سرکاری اداروں کے بجٹ میں کمی، سرکاری ملازمین، کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان کی مراعات اور سہولتوں بشمول پرتعیش گاڑیوں اور سیکورٹی پروٹوکولز میں کٹوتی شامل ہے۔

انگریزی اخبار دی نیوز کے صحافی انصار عباسی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے چیف جسٹس پاکستان اور عدلیہ سے درخواست کی جائے گی کہ وہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں، جوڈیشل افسران اور ملازمین کے اخراجات سمیت مجموعی عدلیہ کے اخراجات محدود کرکے کفایت شعاری میں حصہ ڈالیں۔

دوسری جانب توقع ہے کہ ججز اپنی زیادہ سے زیادہ پنشن کو پانچ لاکھ روپے ماہانہ تک محدود کریں گے ساتھ ہی حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں کی مراعات اور سہولتوں پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔

ادھر غیر جنگی نوعیت (نان کمبیٹ) کے دفاعی بجٹ کے حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت دفاع اپنی اپنی سفارشات تیار کر رہی ہیں، اور ان کے حوالے سے بھی وزیراعظم اعلان کریں گے۔ ججوں اور بیوروکریٹس کو صرف ایک پلاٹ دیا جائے گا جبکہ جنرل مشرف کے دور میں ججوں اور سینئر بیوروکریٹس کو دیے جانے والے پرائم منسٹر پیکیج کو ختم کیا جائے گا۔

انصار عباسی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم اپنی 85 رکنی کابینہ کا حجم کم کرکے اسے 30 تک نہیں لائیں گے لیکن وہ ممکنہ طور پر اعلان کر سکتے ہیں کہ آدھی کابینہ حکومت سے تنخواہ یا سہولتیں نہیں لے گی۔ باقی کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں 15 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

کابینہ ارکان کو دی جانے والی لگژری گاڑیاں واپس لی جائیں گی جبکہ وزرا کو صرف ایک سیکورٹی گاڑی ملے گی۔ وزرا اور سرکاری عہدیدار اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔ غیر ملکی دوروں میں وزیر کے ساتھ معاون اسٹاف ساتھ نہیں جائے گا۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 15 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کے ایگزیکٹو الائونس میں 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔ کسی سرکاری ملازم کو سیکورٹی گاڑی نہیں دی جائے گی اور اگر کسی کو اس کی ضرورت ہے تو وزارت داخلہ انفرادی معاملے کے طور پر اس کا فیصلہ کرے گی۔

وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری ملازمین صرف لازمی غیر ملکی دورہ کر پائیں گے اور اس کیلئے بھی صرف اکانومی کلاس سے سفر کی اجازت ہوگی۔ تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، سرکاری محکموں اور اداروں کا بجٹ 15 فیصد کم کیا جائے گا۔

بیرون ممالک میں پاکستانی مشنز اور سفارت خانوں کا بجٹ بھی 15 فیصد کم کیا جائے گا۔ نئی گاڑیوں اور چیزوں کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی۔ 20 اور اس سے زیادہ گریڈ کے سرکاری ملازمین کی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی کیونکہ وہ پہلے ہی مونیٹائیزیشن الائونس لے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ تمام بھرتیوں پر پابندی ہوگی جبکہ گزشتہ تین سال سے خالی عہدوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ کوئی نیا سرکاری ادارہ قائم نہیں کیا جائے گا جبکہ کابینہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور فنانس ڈویژن موجودہ سیکریٹریٹ کے حجم پر نظر ثانی کرکے وزارتوں اور ڈویژنوں کی تعداد کو کم کریں گی۔

ایسے ادارے جہاں ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت حاصل ہے ان میں نیا اصول لایا جائے گا۔ گریڈ 17 یا اس سے زیادہ گریڈ کے ملازمین کو مفت بجلی نہیں ملے گی جبکہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو مونیٹائیز کیا جائے گا۔ آئی بی اور آئی ایس آئی کے صوابدیدی گرانٹس، خفیہ فنڈز کو محدود کر دیا جائے گا، کاغذ کے بغیر کام کرنے کا رجحان لایا جائے گا، الیکٹرانک پروکیورمنٹ متعارف کرائی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل سسٹم، ٹیلی کانفرنس کو فروغ دے کر سفری اور قیام کے اخراجات کوبھی کنٹرول کیا جائے گا۔
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
We are in for a big lolipop. 15 percent reduction in anything is a joke. There should be ruthless slash on visible and hidden perks and privileges of one and all. These perks and privilege's which are legalised compete with illegal corruption.
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
This is so absurd that you want to reduce pension amount & pressurising the judiciary for budget cuts.
Normally pension is collected as a measure of security after retirment, so asking to reduce pension is like lying on the employment contract.
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

ان میں سے کوئی بھی ایک پیسہ بھی نہپیں چھوڑے گا۔ جو کہہ رہے ہیں کہ وہ تنخواہ نہیں لیں گے کل پتہ چلے گا کہ اس سے بہت زیادہ کھا گئے۔ سب ڈرامہ بازی ہے
 

ZS_Devil

Minister (2k+ posts)
This is so absurd that you want to reduce pension amount & pressurising the judiciary for budget cuts.
Normally pension is collected as a measure of security after retirment, so asking to reduce pension is like lying on the employment contract.
nahi bhai 10 10 lac pension de jae sb ko
 

ZS_Devil

Minister (2k+ posts)
Naukri denay say pahlay batana hota hai kitni pension milegi.
retire denay kay time nahi boltay kay Oh ji wo pension wali baat fraud thi.
hathi k daant dkhane k kch uar hote hai aur khane k kch aur govt ka yehi rule hota hai all over the world pr humari poor qoum ayaaash parsat hai sust aur na ahil majority ki isliye hum idhar agaye hai
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
hathi k daant dkhane k kch uar hote hai aur khane k kch aur govt ka yehi rule hota hai all over the world pr humari poor qoum ayaaash parsat hai sust aur na ahil majority ki isliye hum idhar agaye hai

no idea what you saying homie? kahan thay aur kidher agayee?