
کم وقت میں اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے سوشل میڈیا پر راج کرنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا ان دنوں تنقید کی زد میں ہیں، جنت مرزا کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا مہنگا پڑا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
گزشتہ دنوں حسن چوہدری کے ساتھ ایک انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا تھا ان کے فالوورز کی تعداد اتنی ہی ہوگی جتنی تعداد عمران خان کے فالوورز کی ہے یا شاید ان کے فالوورز عمران خان سے زیادہ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1681260984529473536
ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو لوگوں کی بڑی تعداد ٹک ٹاک اسٹار پر تنقید شروع کردی، تاہم آج جنت مرزا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اپنے سوالات اور جوابات کے سیشن میں اس تنقید پر لب کھول لئے۔
ایک مداح کی جانب سے سوال پر انہوں نے کہا وہ عمران خان کی سب سے بڑی مداح ہیں، انہوں نے مشکل ترین حالات میں ان کے حق میں بات کی جب لوگوں نے ان کے بارے میں بولنا چھوڑ دیاتھا ۔
انہوں نے کہا عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے مختلف مواقع پر ان سے رابطہ کیا اور ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ جنت مرزا نے مزید کہا کہ لوگ صرف تنازعات کو ہوا دینا چاہتے ہیں اس لیے انہیں نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے۔
ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے آفیشل ہینڈل سے یہ اعلان کیا گیا تھاکہ عمران خان نوجوانوں میں مقبول ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنانے جا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1681015737610305537
عمران خان جہاں باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی فعال دکھائی دیتے ہیں وہیں بعض صارفین کا خیال تھا کہ ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں ٹوئٹر کی طرح فعال رہنا ہوگا۔
اس خبر کے بعد جیسے ہی کپتان عمران خان کی جانب سے ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا گیا تو اسے دیکھتے ہی دیکھتے دو سے کم دنوں میں قریب 30 لاکھ سے زیادہ زائد سوشل میڈیا صارفین نے فالو کر لیا۔
https://twitter.com/x/status/1681593248803086339
ایسے میں سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل دیتے دلچسپ تبصرے کئے بعض صارفین نبے تو یہ بھی کہہ دیا کہ جنت مرزا کوٹف ٹائم ملنے والا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1681313898010640385
https://twitter.com/x/status/1681023917681410048
ایک صارف نے لکھا کہ جنت مرزا اب کیا کرے گی؟ تو ایک صارف نے کہا کہ جنت مرزا کو اب گھبرانا چاہیے .
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-tiktok fmfmf.jpg
Last edited by a moderator: