کس کس نے اپنا ضمیر بیچا؟ رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش

imrani11h1h1.jpg


حکومتی ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی

نجی چینل کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو اہم تفصیلات پیش کردی گئی ہیں

پیش کردہ رپورٹ میں قومی اسمبلی کے تمام ارکان خصوصاً پی ٹی آئی ممبران کے حوالے سے بھی تفصیلات شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو تفصیلات پیش کرنے پر کئی سنیئر رہنما ہکے بکے رہ گئے ، ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں تحریک انصاف کے ایک درجن کے قریب ارکان اسمبلی کے نام شامل ہیں، اس رپورٹ میں معاملات طے کرنیکی تفصیلات بھی شامل ہیں۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن حکومتی ارکان نے اپوزیشن سے رابطے بڑھائیں ان میں خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے ممبران ایسے ہیں جو پہلی بار ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس کی موجودگی کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا جبکہ جہازوں میں پیسے بھر کر اسلام آباد لانے سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔

اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی، سندھ ہاؤس میں جو سرگرمیاں ہورہی ہیں، وفاقی حکومت کے ماتحت خفیہ ایجنسیوں کو اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک ساز کے تحت کیا جارہا ہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں، تحریک عدم اعتماد کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی، عوامی طاقت سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ کے بعد حکومت نے بھی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے اپنی حکمت عملی کو تیز کردیا ہے، اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کے دباؤ کو کسی صورت خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ناراض ارکان سے گلہ کیا گیا کہ آپ نے اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر لگا دیا، لوگ بھی معاف نہیں کریں گے۔ جبکہ ناراض ارکان کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا لوگ جلد بھول جاتے ہیں، آئندہ کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے جبکہ پارٹی رہنماؤں کی جانبب سے وزیراعظم کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلا کر ارکان کی حاضری کا پتہ چل جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے منحرف ارکان سے رابطوں کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا۔
 

Lefty

Minister (2k+ posts)
It's shameful how media is supporting illegal acts only to oppose Imran Khan.
His fault is that he doesn't give them bribe and wants to make the system corruption free.
This media is mafia
jo putna hai Media and Opposition na put lai hona wona kuch ni insha ALLAH
 

Back
Top