کسی مولوی کا نام بھی بیچ میں ڈالو... یار..........ه
پانامہ لیکس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے...چوروں میں کوئی نام نیا نہیں ہے ، وہی پرانے اور گھسے پٹے چور ہیں...جن کا ہم سب کو پہلے بھی معلوم ہے...لیکن اس بار نیا پن یہ ہے کہ مخبر غیر ملکی ہیں....سو ہنگامہ بھی کچھ جدا جدا سا ہے.... میں چوروں کی اس فوج ظفر موج میں کسی حکومتی مولوی کا نام ڈھونڈھتا رہا ، جو نہ مل سکا.....ه
مجھے حیرانی ہو رہی ہے کہ اس ملک کے مسائل کی واحد وجہ "مولوی" کا نام چوروں کی اس لسٹ میں موجود کیوں نہیں ؟....یقیناً پانامہ لیک والوں سے غلطی ہوئی ہے کہ اتنے "ایماندار" اور "محب وطن" لوگوں کے نام تو شامل کر دیے لیکن برائی کی اصل "جڑ" کو بھول گئے..ه
دیکھیے میرا ایمان ہے کہ اس دیس کی ہر برائی اور ہر ہر مشکل کے پیچھے مولوی کا ہاتھ ہے.....عوام ٹیکس چوری کرتے ہیں...ہر محکمے میں کرپشن کا راج ہے ...عدلیہ اور پولیس ، جس نے قانون نافذ کرنا ہے ، گلے گلے تک رشوت ستانی میں ڈوبی ہوئی ہے....پاکستان ٹی ٹونٹی ہار گیا....عورتوں کے چہرے تیزاب کی نذر ہوتے ہیں....ہر روز بے گناہ قتل ہوتے ہیں ، ملک بھر میں کروڑوں کے ڈاکے اور بھتہ خوری، کراچی میں مستقل قتل وغارت ، جناح بیراج میں مہینے بھر میں چالیس لاشوں کا ملنا، خواتین کے ریپ ، سب مولوی ہی کا قصور تو ہے...چرس ، ہیرون ، بھنگ کے ٹھیکے کس کے پاس ہیں؟...شراب کے پرمٹ کون جاری کرتا ہیے؟...ارے بھائی مولوی ہی تو ہے...اور تو اور میڈیا جس نے اس ملک کی شرافت کی آخری حد کو بھی برباد کر دیا اس کا مالک کون ہے؟؟....جان لیجئے کوئی نہ کوئی مولوی ہی ہو گا...ه
قصہ مختصر کیجئے..ہم سب کو معلوم ہے کہ اس دیس کی ہر برائی کی جڑ یہی "ملّا" ہے کہ ساٹھ برس سے ہمارا حاکم ہے ، فوج کا مستقل چیف ہے ، عدلیہ کا غیر مرئی چیف جج ہے ، اصلی صدر اور وزیر اعظم.......تو کیسے ممکن ہے کہ پانامہ لیکس میں کس بھی ملّا کا نام نہ آئے؟....وہ طبقہ جس نے اس ملک کو"برباد" کر دیا وہ اتنا ایماندار ہو کہ ایک پائی کی کرپشن نہ کی ہو..........ضرور کسی "مرتب" سے بھول ہوئی ہے.......ه
ہم "لبرل اور ترقی پسند" اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ اگر اس میں دو چار مولویوں کے نام نہ ڈالے گئے تو ہم احتجاجا "نہر پانامہ" سے چار چار چمچ پانی لے کر ناک میں ڈال کر خود کشی کر لیں گے....اور جب تک مولویوں کے نام اس فہرست میں شامل نہیں کیے جائیں گے تب تک ہر اتوار کے روز ایک "دانشور" اپنی جان کی قربانی دے گا....سب سے پہلے ہم نسوانی قربانی سے آغاز کریں گے ...محترمہ "آثمہ فقیر " صاحبہ نہر پانامہ میں ڈوب کر خود کشی کریں گی...اس کے بعد "مردود بھائی " ...پھر معروف صحافی "پیاز پیر"....اور ..اور پھر اور بہت سے تیار بیٹھے ہیں....................................ه
ابو بکر قدوسی